ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

تیجسوی بنے نائب وزیر اعلی ، تیج پرتاپ سنبھالیں گے محکمہ صحت کی ذمہ داری

پٹنہ : بہار میں نتیش حکومت کی حلف برداری کے بعد محکموں کی بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔ تیجسوی یادو کو نائب وزیر اعلی بنایا گیا ہے

  • ETV
  • Last Updated: Nov 20, 2015 06:38 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
تیجسوی بنے نائب وزیر اعلی ، تیج پرتاپ سنبھالیں گے محکمہ صحت کی ذمہ داری
پٹنہ : بہار میں نتیش حکومت کی حلف برداری کے بعد محکموں کی بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔ تیجسوی یادو کو نائب وزیر اعلی بنایا گیا ہے

پٹنہ : بہار میں نتیش حکومت کی حلف برداری کے بعد محکموں کی بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔ تیجسوی یادو کو نائب وزیر اعلی بنایا گیا ہے اور ساتھ ہی ان کو سڑک اور بھون کی تعمیرات کے محکمہ اور پچھڑا وانتہائی پسماندہ کی فلاح بہبود کے محکمے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ لالو کے بڑے بیٹے تیج پرتاپ یادو کو نتیش کابینہ میں ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کی ذمہ داری دی گئی ہے ۔ وزیر اعلی نتیش کمار نے اپنے پاس وزارت داخلہ اور جنرل ایڈمنسٹریشن کا محکمہ رکھا ہے۔علاوہ ازیںانفارمیشن اور رابطہ عامہ کا محکمہ بھی نتیش کمار نے اپنے پاس ہی رکھا ہے۔


پڑھیں نتیش حکومت میں کس کو کیا ملا۔


عبدالباری صدیقی کو محکمہ خزانہ


وجیندر پرساد یادو کو توانائی محکمہ


للن سنگھ کو آبی وسائل کا محکمہ


منجو ورما کو سماجی بہبود کا محکمہ


مدن موہن جھا کو روینیو اور زمینی اصلاحات کا محکمہ


مدن سہنی کو خوراک کی فراہمی کا محکمہ


اشوك چودھری کو تعلیم اور آئی ٹی کا محکمہ


وجے پرکاش کو لیبر وسائل کا محکمہ


رام وچار رائے کو محکمہ زراعت


كپل دیو کامت کو پنچايتي راج کا محکمہ


سنتوش نرالا کو ایس سی ، ایس ٹی بہبود کا محکمہ


عبدالجلیل مستان کو مصنوعات اور رجسٹریشن کا و محکمہ


عبدالغفور کو اقلیتی بہبود کا محکمہ


چندریكا رائے کو نقل و حمل کا محکمہ


مهیشور ہزاری کو شہری ترقی کا محکمہ


چندرشیكھر کو ڈیزاسٹر مینجمنٹ کا محکمہ


جے کمار سنگھ کو انڈسٹری اور سائنس ٹیکنالوجی کا محکمہ


انيتا دیوی کو سیاحت کا محکمہ


اودھیش سنگھ کو مویشی پروری کا محکمہ


منیشور چودھری کو کان اور جیولوجی کامحکمہ


كرشن نندن ورما کو پی ایچ ای ڈی اور قانون کا محکمہ


خورشيد عرف فیروز احمد کو گنا صنعت کا محکمہ

First published: Nov 20, 2015 06:26 PM IST