ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

متنازع تصویر پر تیج پرتاپ نے دی صفائی ، کہا : میں کیا جانتا ہوں کہ کون شوٹر ہے اور کون سادھو

تیج پرتاپ نے کہا ہے کہ میں ایک وزیر ہیں اور مجھ سے روزانہ ہزاروں لوگ ملنے آتے ہیں ، ایسے میں میں کیا جانتا ہوں کہ کون شوٹر ہے اور کون سادھو

  • ETV
  • Last Updated: Sep 14, 2016 02:37 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
متنازع تصویر پر تیج پرتاپ نے دی صفائی ، کہا : میں کیا جانتا ہوں کہ کون شوٹر ہے اور کون سادھو
تیج پرتاپ نے کہا ہے کہ میں ایک وزیر ہیں اور مجھ سے روزانہ ہزاروں لوگ ملنے آتے ہیں ، ایسے میں میں کیا جانتا ہوں کہ کون شوٹر ہے اور کون سادھو

پٹنہ : سیوان کے شارپ شوٹر محمد کیف عرف بنٹی کے ساتھ وزیر صحت تیج پرتاپ یادو نے اپنی تصویر وائرل ہونے کے بعد صفائی پیش کی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ میں ایک وزیر ہیں اور مجھ سے روزانہ ہزاروں لوگ ملنے آتے ہیں ، ایسے میں میں کیا جانتا ہوں کہ کون شوٹر ہے اور کون سادھو۔

تیج پرتاپ نے مزید کہا کہ میں سب کو نہیں پہچانتا ۔ ایسے میں تصویر کو لے کر سوال اٹھانا درست نہیں ہے۔ انہوں نے اس کو مخالفین کی سازش قرار دیا اور کہا کہ مخالفین نے انہیں پھنسانے کی سازش رچ رہے ہیں۔

تیج پرتاپ نے بی جے پی اور آر ایس ایس پر نشانہ سادھتے ہوئے پارٹی کی شبیہ خراب کرنے کا الزام لگایا۔ خیال رہے کہ بہار کے سیوان میں صحافی راجدیو رنجن قتل کیس میں مشتبہ شوٹر کیف کی ایک تصویر تیج پرتاپ کے ساتھ لگاتار وائرل ہو رہی ہے۔ تیج پرتاپ کے ساتھ تصویر میں نظر آنے والا کیف ایک اور تصویر میں شہاب الدین کے ساتھ بھی نظر آ رہا ہے۔

First published: Sep 14, 2016 02:37 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading