ہوم » نیوز » No Category

ویڈیو : آخر کیوں لالو کے بڑے بیٹے تیج پرتاپ کو لینا پڑا دوبارہ حلف

پٹنہ : بہار حکومت میں بطور وزیر عہدےاور رازداری کا حلف لینے والے تیج پرتاپ یادو کو حلف برداری کے دوران دو بار حلف لینا پڑا۔

  • News18
  • Last Updated: Nov 20, 2015 07:46 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ویڈیو : آخر کیوں لالو کے بڑے بیٹے تیج پرتاپ کو لینا پڑا دوبارہ حلف
پٹنہ : بہار حکومت میں بطور وزیر عہدےاور رازداری کا حلف لینے والے تیج پرتاپ یادو کو حلف برداری کے دوران دو بار حلف لینا پڑا۔

پٹنہ : بہار حکومت میں بطور وزیر عہدےاور رازداری کا حلف لینے والے تیج پرتاپ یادو کو حلف برداری کے دوران دو بار حلف لینا پڑا۔


لالو کے بڑے بیٹے اور مہوا سے آر جے ڈی کے رکن اسمبلی تیج پرتاپ یادو نے حلف لینے کے دوران حلف نامہ میں درج الفاظ اپیکشت کو اوپیکشت پڑھ دیا ۔


اس کے بعد فوری طور پر ریاست کے گورنر رام ناتھ كووند نے تیج پرتاپ کی اصلاح کرتے ہوئے دوبارہ حلف لینے کو کہا۔ پہلی مرتبہ میں اپیکشت لفظ کو اوپیشکت پڑھنے والے لالو کے بڑے بیٹے نے دوبارہ حلف لینے کے دوران درست تلفظ کیا۔ اس کے بعد انہوں نے اپنا دستخط کرکے حلف برداری کے عمل کو مکمل کیا۔


خیال رہے کہ انتخابات کے دوران بھی لالو پرساد کے دونوں بیٹوں کی تعلیمی صلاحیت کو لے کر سوالات کھڑے ہوئے تھے۔ الیکشن کے دوران دئے گئے حلف نامہ کے مطابق لالو کے بڑے بیٹے تیج پرتاپ 12 ویں پاس ہیں۔ لالو کے بڑے بیٹے کی اس غلطی کے بعد اسٹیج پر موجود لیڈروں کے درمیان بھی بحث شروع ہو گئی۔

First published: Nov 20, 2015 07:46 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading