Choose Municipal Ward
    CLICK HERE FOR DETAILED RESULTS
    ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

    لاک ڈاٶن کے دوران کولکاتہ میں ڈراون کیمرے سے رکھی جارہی ہے نظر 

    • Share this:
    لاک ڈاٶن کے دوران کولکاتہ میں ڈراون کیمرے سے رکھی جارہی ہے نظر 

    کولکاتہ شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس کا پہرہ بھی سخت کیا گیا کورونا جیسی مہلک بیماری سے دنیا جوجھ رہی ہے اس واٸرس سے بچاٶ کے لٸے دنیا کے مختلف ملکوں میں لاک ڈاٶن کیا گیا ہے۔ ملک میں پہلے 21 دنوں کا لاک ڈاٶن کیا گیا اور اب دوسرے مرحلے کے تحت 19 دنوں کے لاک ڈاٶن میں اضافہ کیا گیا آئندہ 3 مٸی تک ملک مں لاک ڈاٶن جاری رہے گا۔

    لاک ڈاٶن کی میعاد میں توسیع کے ساتھ ہی لاک ڈاٶن کو کامیاب بنانے کے لٸے اس پر سختی بھی برتی جارہی ہے شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس کا پہرہ سخت کیا گیا وہیں بلاوجہ گھر سے نکلنے والوں کے خلاف کاررواٸی بھی کی جارہی ہے ان پر جرمانہ بھی لگایا جارہا ہے۔

    اب ڈرون کیمرے کے ذریعہ پولیس علاقوں پر نظر رکھ رہی ہے مرکزی حکومت نے اس تعلق سے بنگال کی ریاستی حکومت کو خط بھی لکھا ہے اور کو لکاتہ کے بیشتر علاقوں میں لاک ڈاٶن پر توجہ نہ دینے کا الزام بھی لگایا ہے۔ یہی وجہ ہے ریاستی حکومت نے بنگال میں لاک ڈاٶن لے دوران سخت ہونے کا فیصلہ کیا ہے ڈراٶن کیمرے کے ذریعہ نہ صرف علاقوں پر نظر رکھی جارہی ہے بلکہ کیمرے میں قید ہونے والے لوگوں کے خلاف سخت کاررواٸی بھی کی جارہی ہے۔


    کولکاتہ میونسپل کارپوریشن کی جانب سے بھی بستی علاقوں میں لاک ڈاٶن کے دوران سختی برتے جانے اور لاک ڈاٶن کو کامیاب بننے کے لٸے افسران کو خصوصی ہدایات جاری کی گٸی ہے۔

    First published: Apr 16, 2020 10:21 PM IST
    corona virus btn
    corona virus btn
    Loading