مغربی بنگال : طوفان" امفان " تو گزر گیا ، لیکن اپنے پیچھے چھوڑ گیا تباہی کا ایک خوفناک منظر
مغربی بنگال : طوفان" امفان " تو گزر گیا ، لیکن اپنے پیچھے چھوڑ گیا تباہی کا ایک خوفناک منظر
طوفان امفان کی تباہی کا ایسا خوفناک منظر تھا کہ ریاست کی وزیر اعلی ممتا بنرجی بھی لرز اٹھیں ۔ صرف کولکاتہ شہر میں 15 لوگ مارے گٸے ۔ جبکہ ریاست بھر میں 72 لوگ ہلاک ہوئے ۔
طوفان" امفان " ( Cyclone Amphan ) تو گزر گیا ، لیکن اپنے پیچھے تباہی کا ایک خوفناک منظر چھوڑ گیا ہے ۔ گھر کی عمارتیں ، سڑکیں و پیڑوں کو اس طوفان نے پوری طرح تباہ و برباد کردیا ۔ طوفان کی تباہی کا ایسا خوفناک منظر تھا کہ ریاست کی وزیر اعلی ممتا بنرجی بھی لرز اٹھیں ۔ دراصل مغربی بنگال میں جب طوفان لینڈ کررہا ہے تھا تو وزیر اعلی ممتا بنرجی ( Mamata Banerjee ) تباہی کا منظر اپنی انکھوں سے ریاستی سیکریٹریٹ نبانہ میں بیٹھ کر دیکھ رہی تھیں اور تباہی کا ہولناک منظر دیکھ کر ان کے منھ سے بے اختیار نکل پڑا سروناش ہوگیا ۔ سروناش بنگلہ لفظ ہے ، جس کے معنی ہوتا ہے سب ختم ہوگیا ۔
ریاست کے ضلع حسن آباد ، سندیش کھالی ، گوسابہ ، بنگاٶں ، ہبڑا ایسے علاقے تھے ، جو پوری طرح برباد ہوگئے ۔ تباہی کا دائرہ صرف گاوں اور دیہاتوں تک ہی محدود نہیں رہا ، بلکہ خوشیوں کا شہر کولکاتہ بھی طوفان سے دہل اٹھا ۔ بارش اتنی شدید تھی کہ اس کے سامنے کسی کا ٹھہرنا ناممکن تھا ۔ کٸی مکانات اور دکانیں منہدم ہوگٸیں ۔ اونچی اونچی عمارتوں کی کھڑکیاں چکنا چور ہوگٸیں ۔ راستوں میں کھڑی گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکرانے لگیں ۔ مضبوط درخت بھی جڑ سے اکھڑ کر گرگٸے ۔
تباہی کا یہ عالم تھا کہ صرف کولکاتہ شہر میں 15 لوگ مارے گٸے ۔ جبکہ ریاست بھر میں 72 لوگ ہلاک ہوئے ۔ شدید بارش کا یہ عالم تھا کہ بارش اپنے ساتھ بہت کچھ بہا کر لے گیا ۔ شہر میں ایک خاتون کی لاش دوسرے دن علاقہ میں جمع پانی میں تیرتی ملی ۔ بجلی کا تار گرنے سے اس خاتون کی موت ہوگٸی تھی ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔