ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

بہار اسمبلی انتخابات 2020 : تشہیری مہم کے آخری دن نتیش کمار کا بڑا اعلان ، یہ میرا آخری الیکشن

بہار کے وزیر اعلی اور جے ڈی یو کے قومی صدر نتیش کمار نے دھمداہا میں ایک انتخابی ریلی کے دوران بڑا اعلان کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بہار اسمبلی انتخابات 2020 میرا آخری الیکشن ہوگا ۔

  • Share this:
بہار اسمبلی انتخابات 2020 : تشہیری مہم کے آخری دن نتیش کمار کا بڑا اعلان ، یہ میرا آخری الیکشن
بہار اسمبلی انتخابات 2020 : تشہیری مہم کے آخری دن نتیش کمار کا بڑا اعلان ، یہ میرا آخری الیکشن

بہار اسمبلی انتخابات کے تیسرے مرحلہ کیلئے ووٹنگ سات نومبر کو ہوگی ۔ جبکہ سبھی سیاسی پارٹیاں ووٹروں کو لبھانے کیلئے جم کر تشہیری مہم چلا رہی ہیں ۔ اس درمیان بہار کے وزیر اعلی اور جے ڈی یو کے قومی صدر نتیش کمار نے دھمداہا میں ایک انتخابی ریلی کے دوران بڑا اعلان کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بہار اسمبلی انتخابات 2020 میرا آخری الیکشن ہوگا ۔


ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی نتیش کمار نے کہا کہ آج تشہیری مہم کا آخری دن ہے اور پرسوں ووٹنگ ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ میرا آخری الیکشن ۔ خاتمہ اچھا تو سب کچھ اچھا ۔




نتیش کمار کے اعلان پر اجے نشاد نے کہی یہ بات

بی جے پی رکن پارلیمنٹ اجے نشاد نے نیوز18 سے نتیش کمار کے سیاست سے ریٹائرمنٹ کو لے کر کہا کہ ابھی نتیش کمار کو ایسا فیصلہ نہیں لینا چاہئے ، وہ بہار کی سیاست میں سرگرم رہیں اور یہی بہار کیلئے مناسب ہوگا ۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ میرے والد ( جے نارائن نشاد) کو نتیش کمار نے ممبر پارلیمنٹ بنانے میں اہم کردار ادا کیا تھا ۔ انہوں نے 1999 اور 2009 میں ٹکٹ دیا اور وہ لوک سبھا پہنچے تھے ۔ جبکہ نتیش کمار نے وزیر ریل اور وزیر زراعت کے طور پر مرکز میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔

چراغ اور تیجسوی کے نشانے پر نتیش کمار

بہار اسمبلی انتخابات میں ایل جے پی سربراہ چراغ پاسوان اور جے ڈی یو لیڈر تیجسوی یادو نتیش کمار پر ان کی عمر کے ساتھ نوجوان محالف ہونے کی بات کہہ کر نشانہ سادھتے رہے ہیں ۔ حالانکہ نیوز 18 کے ساتھ خاص بات چیت میں نتیش کمار نے کہا تھا کہ ہم یہاں سیاست کرنے نہیں بلکہ عوام کی خدمت کرنے کیلئے آئے ہیں ۔ عوام جب تک چاہیں گے ، تب تک ہم خدمت کرتے رہیں ۔ اگر نہیں چاہیں گے تو گھر پر بیٹھ کر آرام کریں گے ۔ حالانکہ انہوں نے سیاست سے ریٹائرمنٹ کو لے کر کوئی براہ راست جواب نہیں دیا تھا ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Nov 05, 2020 04:38 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading