ہوم » نیوز » No Category

رام مندر کی تعمیر کے لئے آواز اٹھانے کا یہ صحیح وقت نہیں : موہن بھاگوت

کولکاتہ: ایودھیا میں رام مندر تعمیر کئے جانے والے بیان کے بعد اب آر ایس ایس اپنے ہی بیان سے پیچھے ہٹتی دکھائی دے رہی ہے۔

  • ETV
  • Last Updated: Dec 07, 2015 05:13 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
رام مندر کی تعمیر کے لئے آواز اٹھانے کا یہ صحیح وقت نہیں : موہن بھاگوت
کولکاتہ: ایودھیا میں رام مندر تعمیر کئے جانے والے بیان کے بعد اب آر ایس ایس اپنے ہی بیان سے پیچھے ہٹتی دکھائی دے رہی ہے۔

کولکاتہ: ایودھیا میں رام مندر تعمیر کئے جانے والے بیان کے بعد اب آر ایس ایس اپنے ہی بیان سے پیچھے ہٹتی دکھائی دے رہی ہے۔


کولکاتہ میں ایک تقریب میں شرکت کرنے کیلئے آئے آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے کہا وہ رام مندر بنانے کے اپنے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹے ہیں ، لیکن رام مندر کی تعمیر کے لئے آواز اٹھانے کا یہ صحیح وقت نہیں ہے۔ یہ تقریب ان دو کارسیوکوں کی یاد میں منعقد کی گئی تھی ، جو بابری مسجد انہدام کے لئے ایودھیا گئے تھے۔ بعد میں ان دونوں کی پولیس فائرنگ میں موت ہو گئی تھی۔


خیال رہے کہ بی جے پی شروع سے ہی لوگوں کو اس بات کا یقین دلاتی آئی ہے کہ جب وہ اقتدا ر میں آئے گی ، تو ایودھیا میں رام مندر تعمیر کیا جائےگا۔ لیکن حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے ۔ بی جے پی حکومت اب مندر کی تعمیر کی جانب قدم اٹھانے سے بھی بچتی دکھائی دے رہی ہے۔


اس کے پیچھے بھی کئی  وجوہات ہیں۔ ایک تو عدم رواداری کے معاملےپر بی جے پی پہلے ہی سوالوں کے گھیرے میں ہے۔ اس کے بعد راجیہ سبھا میں اس کے پاس اتنے اراکین بھی  نہیں ہیں کہ وہ رام مندرمعاملےکو یہاں پاس کروا سکے۔ اس لئے آر ایس ایس بھی اس معاملے پر کھل کر کچھ بھی  نہیں بول پا رہی ہے۔


ساکشی مہاراج، آدتیہ ناتھ جیسے کچھ اشتعال انگیز لیڈروں کے متنازعہ بیانات کی وجہ سے بی جے پی پہلے ہی بیک فٹ پر دکھائی دے رہی ہے۔ پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے بھی ان لوگوں کو اس طرح کے بیانات نہیں دینے کی صلاح دی ہے۔ مندر تعمیر کے معاملےپر پیچھے ہٹنا بھی  بیک فٹ کا ایک حصہ سمجھا جا سمجھا جا رہا ہے۔

First published: Dec 07, 2015 05:13 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading