ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

چیف الیکشن کمشنر نے کہا : شکست کے بعد ای وی ایم کو بلی کا بکرا بناتی ہیں سیاسی پارٹیاں

چیف الیکشن کمشنر اوم پرکاش راوت نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین ( ای وی ایم ) میں گڑبڑی کےالزامات لگانے والی سیاسی پارٹیوں کو لے کر سخت تبصرہ کیا ہے ۔

  • Share this:
چیف الیکشن کمشنر نے کہا : شکست کے بعد ای وی ایم کو بلی کا بکرا بناتی ہیں سیاسی پارٹیاں
چیف الیکشن کمشنر اوم پرکاش راوت ۔ فائل فوٹو

نئی دہلی : چیف الیکشن کمشنر اوم پرکاش راوت نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین ( ای وی ایم ) میں گڑبڑی کےالزامات لگانے والی سیاسی پارٹیوں کو لے کر سخت تبصرہ کیا ہے ۔ انہوں نے سبھی الزامات کو خارج کرتے ہوئے کہا کہ یقینی طور پر اس میں شک کرنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے ۔ راوت نے کہا کہ سیاسی پارٹیاں اپنی شکست کا ٹھیکرا ای وی ایم پر پھوڑ کر اس کو بلی کا بکرا بنارہی ہیں ، کیونکہ ای وی ایم بول نہیں سکتی۔

وہیں کئی سیاسی پارٹیوں کی جانب سے پھر سے بیلٹ پیپر کے ذریعہ الیکشن کرانے کے مطالبہ پر راوت نے کہا کہ بیلٹ پیپر کی جانب پھر سے واپس لوٹنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے ۔ آنے والے انتخابات وی وی پیٹ والی ای وی ایم سے ہی ہوں گے ۔ انہوں نے دعوی کیا کہ ہندوستان میں شفاف اور غیر جانبدار انتخابی عمل نے پوری دنیا کو متاثر کیا ہے۔

کولکاتہ میں مرچنٹس چیمپر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کی جانب سے منعقدہ انتخابی ایمانداری اور الیکشن میں دولت کا رول پر منعقدہ ایک مذاکرتی سیشن میں راوت نے کہا کہ سیاسی پارٹیوں کو اپنی ہار کا ٹھیکرا پھوڑنے کیلئے کسی نہ کسی چیز کی ضرورت ہوتی ہے ، ایسے میں وہ آسانی سے ای وی ایم کو بلی کا بکرا بنادیتی ہیں ، کیونکہ وہ بول نہیں سکتی۔

راوت نے کہا کہ یہ قابل تعریف بات ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں ووٹروں کے باوجود الیکشن کمیشن کچھ ہی گھنٹوں میں نتیجہ کا اعلان کرنے کا اہل ہے۔ چیف الیکشن کمشنر نے مزید کہا کہ الیکشن میں دھن اور طاقت کے استعمال کو ختم کرنے کیلئے جامع قدم اٹھائے جارہے ہیں ۔ انہوں نے لوگوں سے انتخابی عمل سے وابستہ گڑبڑیوں اور غلط طور طریقوں کی کمیشن کے موبائل ایپ کے ذریعہ اجگر کرنے کی بھی اپیل کی۔

First published: Jun 03, 2018 11:30 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading