உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مغربی بنگال:ٹی ایم سی امیدواروں کوملی جیت،ممتابنرجی کےگھرکے سامنے ہے ایسا منظر

    اب کہا جا رہا ہے کہ بنگال میں جوڑے کا پھول کھلتا نظر آرہا ہے اور ترنمول نے گزشتہ چناؤ جیسی جیت درج کی ہے۔

    اب کہا جا رہا ہے کہ بنگال میں جوڑے کا پھول کھلتا نظر آرہا ہے اور ترنمول نے گزشتہ چناؤ جیسی جیت درج کی ہے۔

    ممتا بنرجی کی رہائش گاہ پر ان کے بھتیجے اور ترنمول کانگریس کے یوتھ لیڈرابھیشیک بنرجی پہنچ گئے ہیں۔ممتابنرجی کی رہائش گاہ کے باہر ایک بڑا سا اسکرین لگایا گیا ہے ۔ قیاس لگایا جارہا ہے کہ ممتا بنرجی ورچوئل پریس کانفرنس سے خطاب کریں گی ۔

    • Share this:
      ترنمول کانگریس کے امیدوار سابق کرکٹر منوج تیواری نے جیت حاصل کی۔ترنمول کانگریس کے امیدوار منوج تیواری جو سابق کرکٹر ہیں ,نے شیپ پور سے 32ہزار ووٹوں سے جیت حاصل کرلی ہے۔انہوں نے رتیندر ناتھ چکرورتی کو ہرایا ہے ۔وہیں کولکاتاپورٹ حلقہ سے فرہاد حکیم بھی فتح حاصل کرچکے ہیں۔ مغربی بنگال میں برسراقتدار ترنمول کانگریس(ٹی ایم سی) نے 202 نشستوں پر برتری حاصل کر لی ہے جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی 77 سیٹوں پرآگے چل رہی ہے۔


      ابتدائی راؤنڈ میں اپنے قریبی حریف بھارتیہ جنتا پارٹی کے شوویندو ادھیکاری کو پیچھے چھوڑنے کے بعد وزیر اعلی ممتا بنرجی نے نندیگرام سیٹ پر ہلکی برتری حاصل کرلی ہے۔ریاستی اسمبلی میں 294 نشستیں ہیں جن میں سے 292 انتخابات ہوئے ہیں۔ دوامیدواروں کی موت کی وجہ سے ان نشستوں پر انتخابات ملتوی کردیئے گئے ہیں۔کانگریس اور اے جے ایس یو ایک نشست پر برتری اور دو سیٹوں پر آزاد امیدوار آگے ہیں۔

      ترنمول کانگریس شمالی 24 پرگنہ ، جنوبی 24 پرگنہ اور جنگل محل علاقوں میں برتری حاصل کررہی ہے۔ دوسری جانب ہوڑہ ، ہگلی ، بانکورہ ، پوربا اور مغربی بردوان اضلاع میں بھی ٹی ایم سی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے

      کئی گھنٹے کے رجحان کے بعد اب ترنمول کانگریس نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی دو تہائی اکثریت کے ساتھ تیسری مرتبہ حکومت بنانے جارہی ہے۔ممتا بنرجی کی رہائش گاہ پر ان کے بھتیجے اور ترنمول کانگریس کے یوتھ لیڈرابھیشیک بنرجی پہنچ گئے ہیں۔ممتابنرجی کی رہائش گاہ کے باہر ایک بڑا سا اسکرین لگایا گیا ہے ۔ قیاس لگایا جارہا ہے کہ ممتا بنرجی ورچوئل پریس کانفرنس سے خطاب کریں گی ۔


      نتائج بتاتے ہیں کہ بی جے پی کا بنگال کو اپنی عزت کا سوال بنالینا اور وزیر اعظم مودی اور امیت شاہ کا بار بار بنگال آنا اور وزیر اعظم مودی کے ذریعہ ’’او دیدی‘‘ اودیدی کہہ کر پلانا بنگال کے عوام کو پسند نہیں آیا۔دوسرے یہ کہ ترنمول کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں آنے والوں کو ٹکٹ دینے میں ترجیح دینا بھی پارٹی کے لئے نقصان دہ ثابت ہوا ہے ۔

      دوسری جانب ریاستی حکومت کے ملازمین نے بھی ممتا بنرجی کے حق میں ووٹ دیا ہے۔دوسرے یہ کہ ممتا بنرجی کے ہیلتھ کارڈ ، کسانوں کو فی ایکڑ دس ہزار روپے دینا اور کئی فلاحی اسکیموں نے پارٹی کو فائدہ پہنچایا ہے ۔
      Published by:Mirzaghani Baig
      First published: