ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

مغربی بنگال: ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی سمریش داس کا کورونا وائرس سے انتقال

رپورٹ کے مطابق، سمریش داس کے کنبے کے اور بھی ارکان کورونا سے متاثر ہوئے تھے۔ حالانکہ، کچھ وقتوں کے بعد ان کی رپورٹ منفی آ گئی۔

  • Share this:
مغربی بنگال: ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی سمریش داس کا کورونا وائرس سے انتقال
ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی سمریش داس کا کورونا وائرس سے انتقال

کولکاتہ۔ ترنمول کانگریس (Trinamool Congress) کے رکن اسمبلی سمریش داس (Samaresh Das) کا پیر کے روز انتقال ہو گیا۔ 77 سال کے سمریش داس کچھ دنوں پہلے کورونا انفیکشن (Coronavirus) سے متاثر پائے گئے تھے جس کے بعد انہیں سالٹ لیک کے امری اسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا۔ داس مشرقی مدناپور کے ایگرا سے رکن اسمبلی تھے۔


موصولہ اطلاعات کے مطابق، کورونا مثبت پائے جانے کے بعد سے سمریش داس کی طبیعت خراب چل رہی تھی۔ سولہ جولائی کو انہیں سالٹ لیک کے امری اسپتال میں ریفر کیا گیا تھا۔ یہاں وہ کافی وقت سے وینٹی لیٹر سپورٹ پر تھے۔ پیر کی صبح 4:15 بجے ان کی موت ہو گئی۔ رپورٹ کے مطابق، سمریش داس کے کنبے کے اور بھی ارکان کورونا سے متاثر ہوئے تھے۔ حالانکہ، کچھ وقتوں کے بعد ان کی رپورٹ منفی آ گئی۔


سمریش داس نے سال  2009 میں ٹی ایم سی کے ٹکٹ پر لوک سبھا الیکشن بھی جیتا تھا۔ مشرقی مدناپور میں وہ ٹی ایم سی کے ایک مضبوط لیڈر رہے۔ سال 2011 اور 2016 میں بھی انہوں نے جیت حاصل کی تھی۔


وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے جتایا دکھ

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے رکن اسمبلی کی موت پر اپنے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ ممتا بنرجی نے ٹویٹ کیا ’ مشرقی مدناپور کے ایگرا سینٹر سے چنے گئے رکن اسمبلی سمریش داس کے انتقال سے مجھے گہرا دکھ ہوا ہے۔ ان کا انتقال سیاست میں ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ ان کے قریبی رشتہ داروں اور مداحوں کے تئیں میرا قلبی تعزیت‘۔

سمریش داس کے انتقال کے ساتھ ہی مغربی بنگال میں کورونا سے کسی ٹی ایم سی رکن اسمبلی کی یہ دوسری موت ہے۔ اس سے پہلے تمنوش گھوش کی کورونا سے موت ہو گئی تھی۔ کورونا کا انفیکشن پتہ چلنے کے بعد دونوں کا اسپتال میں علاج چل رہا تھا۔ گھوش جنوبی 24 پرگنہ ضلع کے فالٹا اسمبلی حلقے سے رکن اسمبلی تھے۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Aug 17, 2020 12:28 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading