ملازمت پر تری پورہ کے وزیر اعلی نے کہا : گائے پال لیتے نوجوان تو اب تک کما لیتے 10 لاکھ روپے
تری پورہ کے وزیر اعلی بپلب دیو ۔ فائل فوٹو
تری پورہ کے وزیر اعلی بپلب دیب ان دنوں اپنے بیانات کو لے کر کافی سرخیوں میں ہیں۔ اب انہوں نے ملازمت کی تلاش میں ادھر ادھر بھٹک رہے اور سرکاری نوکریوں کی تیاریوں میں مصرف نوجوانوں کو لے کر بیان دیا ہے۔
تری پورہ کے وزیر اعلی بپلب دیب ان دنوں اپنے بیانات کو لے کر کافی سرخیوں میں ہیں۔ اب انہوں نے ملازمت کی تلاش میں ادھر ادھر بھٹک رہے اور سرکاری نوکریوں کی تیاریوں میں مصرف نوجوانوں کو لے کر بیان دیا ہے۔ ایک پروگرام کے دوران انہوں نے کہا کہ نوجوان کئی سالوں تک سرکاری نوکری کے پیچھے پڑے رہتے ہیں ، وہ اپنی زندگی کا اہم وقت ادھر ادھر بھٹک کر سرکاری نوکری کی تلاش میں برباد کردیتے ہیں ، لیکن اگر یہی نوجوان سرکاری نوکری کی تلاش کرنے کی بجائے پان کی دوکان لگالیں یا گائے ہی پال لیں ، تو ان کے بینک کھاتے میں اب تک پانچ سے 10 لاکھ روپے جمع ہوجاتے۔
وزیر اعلی نے ہفتہ کو یہ باتیں اگرتلہ میں عالمی یوم مویشی پروری کے موقع پر منعقدہ ایک پروگرام میں کہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کی ایسی سوچ ہے کہ گریجویٹ کھیتی نہیں کرسکتا ، مرغ پروری نہیں کرسکتا ، کیونکہ اس سے اس کا لیول نیچے ہوجائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کیلئے اس طرح کے روزگار کافی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ہمیں اس کو اپنانےمیں جھجکنا میں نہیں چاہئے ۔
خیال رہے کہ حال ہی میں وزیر اعظم مودی نے اپنے وزرا کو غیر ذمہ دارانہ بیان دینے سے پرہیز کرنے کی نصیحت کی تھی ، لیکن اس کے بعد بھی بی جے پی کے وزرا اور لیڈران اس طرح کا بیان دیتے ہوئے نظر آر ہیں۔
غور طلب ہے کہ اس سے پہلے تری پورہ وزیر اعلی نے میکینکل انجینئروں کو لے کر بھی ایک بے تکا بیان دیا تھا ۔ انہوں نے مشورہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ میکینکل انجینئروں کو سماجی خدمت میں نہیں جانا چاہئے ، جبکہ سول انجینئرس سماجی خدمات کے میدان میں جاسکتے ہیں ۔
The youth here runs after political parties for several years to get a govt job & wastes the vital time of their life, had the same youth instead of running after parties set up a paan shop he would have by now had a bank balance of Rs 5 lakhs: Tripura CM Biplab Deb pic.twitter.com/dSs4tg4IMp
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔