ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

شادی کے منڈپ میں جاکر DM نے پنڈت کے ساتھ کیا بھدیہ رویہ، ویڈیو سامنے آنے پر عہدے سے ہٹائے گئے

مغربی تریپورہ ضلع کے ڈی ایم شیلیش کمار یادو کو ایک شادی ہال میں گھس کر دولہے، پنڈت اور شادی میں شامل دیگر مہنانوں کے ساتھ بھدہ رویہ کرنے کا خمیازہ اٹھانا پڑا ہے۔

  • Share this:
شادی کے منڈپ میں جاکر DM نے پنڈت کے ساتھ کیا بھدیہ رویہ، ویڈیو سامنے آنے پر عہدے سے ہٹائے گئے
مغربی تریپورہ ضلع کے ڈی ایم شیلیش کمار یادو کو ایک شادی ہال میں گھس کر دولہے، پنڈت اور شادی میں شامل دیگر مہنانوں کے ساتھ بھدہ رویہ کرنے کا خمیازہ اٹھانا پڑا ہے۔

مغربی تریپورہ ضلع کے ڈی ایم شیلیش کمار یادو کو ایک شادی ہال میں گھس کر دولہے، پنڈت اور شادی میں شامل دیگر مہنانوں کے ساتھ بھدہ رویہ کرنے کا خمیازہ اٹھانا پڑا ہے۔ ضلع افسر (ڈی ایم) کو ان کی درخواست کے بعد عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کووڈ پروٹوکول کو نافذ کرانے کے دوران شادی تقاریب رکوا دیا تھا۔ افسران نے بتایا کہ شیلیش کمار یادو نے چیف سکریٹری منوج کمار کو خط لکھ کر درخواست کی تھی کہ ان کے خلاف محکماتی جانچ شروع ہو گئی ہے لہذا مغربی تریپورہ ڈی ایم کے عہدے سے انہیں آزاد کیا جائے۔


واقعے کا ویڈیو ہوا تھا وائرل۔۔

اس واقعے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا۔ جانکاری کے مطابق خط میں یادو نے کہا کہ تریپورہ حکومت نے پیش آئے اس واقعے کی جانچ کیلئے اعلی سطحی میٹنگ تشکیل کی تھی۔ خط کے مطابق یہ واقعہ اگر تلہ میں کورونا کے پیش نظر رات کے کرفیو کی خلاف ورچی کرکے مانکیا کورٹ اوع گولپ بگان میں شادی تقریب کے دوران ہیش آیا تھا۔




میندر کمار نے مغربی تریپورہ کے ڈی ایم کا عہدہ سنبھالا
کابینہ کے ترجمان اور وزیر مملکت برائے قانون رتن لال ناتھ نے کہا کہ چیف سکریٹری نے یادو کا خط قبول کرلیا ہے اور انہیں فوری طور پر عہدے سے آزاد کردیا ہے۔  انڈسٹریز اینڈ کامرس کے ڈائریکٹر ہمیندر کمار نے مغربی تریپورہ کے ڈی ایم کا عہدہ سنبھالا ہے۔
Published by: Sana Naeem
First published: May 07, 2021 09:12 AM IST