ہوم » نیوز » No Category

مغل سرائے سے بکسر جا رہی ٹرین میں بدمعاشوں نے آر پی ایف کے دو جوانوں کو ماری گولی ، ایک کی موت

چندولی : اترپردیش کے مغل سرائے سے بکسر جا رہی پسنجر ٹرین میں کل رات گئے بدمعاشوں نے ٹرین کی پہرے دار سرکاری ریلوے پولیس کے دو کانسٹیبلوں کو بہار کے چوسہ اور بکسر اسٹیشن کے درمیان گولی مار دی

  • UNI
  • Last Updated: May 14, 2016 11:00 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
مغل سرائے سے بکسر جا رہی ٹرین میں بدمعاشوں نے آر پی ایف کے دو جوانوں کو ماری گولی ، ایک کی موت
چندولی : اترپردیش کے مغل سرائے سے بکسر جا رہی پسنجر ٹرین میں کل رات گئے بدمعاشوں نے ٹرین کی پہرے دار سرکاری ریلوے پولیس کے دو کانسٹیبلوں کو بہار کے چوسہ اور بکسر اسٹیشن کے درمیان گولی مار دی

چندولی :  اترپردیش کے مغل سرائے سے بکسر جا رہی پسنجر ٹرین میں کل رات گئے بدمعاشوں نے ٹرین کی پہرے دار سرکاری ریلوے پولیس  کے دو کانسٹیبلوں کو بہار کے چوسہ اور بکسر اسٹیشن کے درمیان گولی مار دی اور ان کے ہتھیار لوٹ کر فرار ہو گئے۔ اس واقعہ میں ایک نوجوان کی موت ہو گئی جبکہ دوسرے کی حالت سنگین ہے۔

آر پی ایف  ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ کل رات مغل سرائے سے بکسر جانے والی پسنجر ٹرین میں  دو جوان ابھیشیک سنگھ اور نندلال سنگھ ریلوے کی پہرے داری کی ڈیوٹی پر گئے تھے۔ٹرین جب بہار کے چوسہ اسٹیشن سے بکسر کے لئے روانہ ہوئی تو رات قریب سوا گیارہ بجے ٹرین میں پہلے سے ہی سوار آٹھ دس بدمعاشوں نے  دونوں جوانوں کو گولی مار دی اور ان کی سرکاری رائفلیں اور 40 کارتوس لوٹ کر لے گئے۔

واردات کو انجام دینے کے بعد یہ بدمعاش ٹرین کی رفتار دھیمی ہونے پر اترکر فرار ہو گئے۔ انہوں نے بتایا کہ زخمی جوانوں کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں ابھیشیک سنگھ کی موت ہو گئی۔پولیس بدمعاشوں کو تلاش کررہی ہے۔

First published: May 14, 2016 11:00 AM IST