ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

ممتا بنرجی مسلمانوں کو خوش کرنے کے لئے نہیں منانے دیتی ہیں درگا پوجا: یوگی آدتیہ ناتھ

بنگال میں ریلی کی اجازت نہ ملنے پریوگی نے ٹیلیفون سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام مخالف ممتا بنرجی حکومت کے دن گنے چنے رہ گئے ہیں اوراس حکومت کا خاتمہ یقینی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Feb 03, 2019 05:48 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ممتا بنرجی مسلمانوں کو خوش کرنے کے لئے نہیں منانے دیتی ہیں درگا پوجا: یوگی آدتیہ ناتھ
بنگال میں ہیلی کاپٹرنہیں اترنے دینے پر یوگی آدتیہ ناتھ نے فون پرریلی کو خطاب کیا۔

کولکاتہ: اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے آج جنوب دیناج پورکے بالورگھاٹ میں ویڈیو کے ذریعہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ "عوام مخالف ممتا بنرجی حکومت کے دن گنے چنے رہ گئے ہیں اور اس حکومت کا خاتمہ یقینی ہے۔ یوگی آدتیہ ناتھ نے ترنمو ل کانگریس کے 19جنوری کے بریگیڈ ریلی میں شریک لیڈروں سے کہا کہ ”کیا بنگال میں جمہوریت ہے؟ کیا بنگال میں جمہوریت کو نقصان نہیں پہنچایا جارہا ہے۔


یوگی جنوبی دیناج پورکے بالو گھاٹ میں ایک ریلی سے خطاب کرنے والے تھے مگر ان کے ہیلی کاپٹر کو اترنے کی اجازت نہیں ملنے کی وجہ سے وہ ریلی سے خطاب نہیں کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس کی حکومت نے مجھےعوام سے بات چیت نہیں کرنے دیا۔ یہ تومودی جی کے ڈیجیٹل انڈیا کا کما ل ہے کہ ہم ڈیجیٹل کے ذریعہ آپ سے خطاب کررہے ہیں۔ یوگی نے کہا کہ ترنمول کانگریس کی حکومت غیر جمہوری، عوام مخالف اورملک کی سیکورٹی کیلئے خطرہ ہے۔

انہوں نےکہا کہ بی جے پی سے ترنمول کانگریس خوف زدہ ہےکیونکہ اسے معلوم ہے کہ عوام نے اسے رد کردیا ہے اور اس کے دن گنے جاچکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بنگال میں درگا پوجا کی اجازت نہیں ہے اور یہ صرف مسلمانوں کو خوش کرنے کیلئے کیا گیا ہے۔




انہوں نے بی جے پی ورکروں سے کہا کہ ریاست میں تبدیلی لانے کیلئے سخت محنت کریں، ان کی محنتیں ضایع نہیں ہوں گی۔ یوگی نے کہا کہ ممتا بنرجی کواقتدار کےغلط استعمال کی قیمت چکانی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بہت ہی شرمناک بات ہے کہ ترنمول کانگریس کے اشارے پر افسران کام کررہے ہیں۔
First published: Feb 03, 2019 05:48 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading