اپنا ضلع منتخب کریں۔

    بہار: جے ڈی یو لیڈر اوپیندر کشواہا کے قافلہ پر حملہ، جگدیش پور میں پھینکے گئے پتھر

    جے ڈی یو لیڈر اوپیندر کشواہا کے قافلہ پر حملہ، جگدیش پور میں پھینکے گئے پتھر ( پی ٹی آیی ۔ فائل فوٹو )

    جے ڈی یو لیڈر اوپیندر کشواہا کے قافلہ پر حملہ، جگدیش پور میں پھینکے گئے پتھر ( پی ٹی آیی ۔ فائل فوٹو )

    Upendra Kushwaha News: جے ڈی یو لیڈر اوپیندر کشواہا نے الزام لگایا ہے کہ ان کے قافلے پر پیر کو بھوجپور ضلع کے جگدیش پور میں نائیکا ٹولہ موڑ کے پاس حملہ کیا گیا۔ انہوں نے خود ٹویٹ کرکے اس واقعہ کی جانکاری دی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Bihar | Bhojpur
    • Share this:
      پٹنہ : جے ڈی یو لیڈر اوپیندر کشواہا نے الزام لگایا ہے کہ ان کے قافلے پر پیر کو بھوجپور ضلع کے جگدیش پور میں نائیکا ٹولہ موڑ کے پاس حملہ کیا گیا۔ انہوں نے خود ٹویٹ کرکے اس واقعہ کی جانکاری دی۔ جے ڈی یو لیڈر نے لکھا: 'ابھی بھوجپور ضلع کے جگدیش پور میں نائیکا ٹولہ موڑ کے قریب سے گزر رہے قافلہ میں شامل میری گاڑی پر کچھ سماج دشمن عناصر نے اچانک حملہ کر دیا، پتھر پھینکے۔ سیکورٹی اہلکاروں کے دوڑنے پر سبھی بھاگ نکلے ۔ ٹویٹ کے ساتھ انہوں نے ریاست کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور بہار پولیس کو بھی ٹیگ کیا ہے ۔

      جنتا دل (یونائیٹڈ) کے پارلیمانی بورڈ کے باغی چیئرمین اوپیندر کشواہا نے یہ الزام ایسے وقت میں لگایا ہے جب ریاست کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے ساتھ ان کے تعلقات میں تلخی پیدا ہوگئی ہے۔ دراصل کشواہا نے پارٹی میں رہ کر اپنی ہی پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے خلاف محاذ کھول دیا ہے اور ان کے اس اقدام سے پارٹی بھی تذبذب کا شکار ہے۔


      جے ڈی یو لیڈروں کا یہ بھی ماننا ہے کہ کشواہا کو بی جے پی کی شہ حاصل ہے، لیکن کوئی بھی اس پر کھل کر بات نہیں کررہا ہے ۔ وزیراعلی نتیش کمار نے بھی 25 جنوری کو شبہ ظاہر کیا تھا کہ اوپیندر کشواہا بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ساتھ رابطے میں ہوسکتے ہیں ۔

      دونوں رہنماؤں کے درمیان آپسی تلخی کے دوران کشواہا نے جمعہ کو مطالبہ کیا کہ بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار اور اتحادی راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے درمیان مبینہ "ڈیل" کی سچائی سامنے آنی چاہئے ۔

      یہ بھی پڑھئے: بارش اور ٹھنڈ سے کب ملے گی راحت؟ جانئے کیا کہتے ہیں محکمہ موسمیات کے سائنسداں


      یہ بھی پڑھئے: گجرات میں مستقبل کا شو پیس پروجیکٹ بن سکتا ہے جدید ترین ڈرائیور لیس پوڈس، جانیے دلچسپ بات



      اس کے علاوہ کشواہا نے افواہوں کو ختم کرنے کیلئے پارٹی کی فوری میٹنگ کا بھی مطالبہ کیا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: