ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

ایمس میں بھرتی ہوئے آر جے ڈی سپریمو لالو پرساد یادو ، مرکزی وزیر اوپیندر کشواہا نے کی ملاقات

مشہور چارہ گھوٹالہ کیس میں رانچی میں جیل کی سزاکاٹ رہے راشٹریہ جنتادل کے سپریمو لالو پرساد یادو کو علاج کیلئے دہلی کے ایمس میں بھرتی کرایا گیا ہے۔

  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ایمس میں بھرتی ہوئے آر جے ڈی سپریمو لالو پرساد یادو ، مرکزی وزیر اوپیندر کشواہا نے کی ملاقات
لالو یادو سے ملاقات کرتے ہوئے اوپیندر کشواہا ۔

پٹنہ : مشہور چارہ گھوٹالہ کیس میں رانچی میں جیل کی سزاکاٹ رہے راشٹریہ جنتادل کے سپریمو لالو پرساد یادو کو علاج کیلئے دہلی کے ایمس میں بھرتی کرایا گیا ہے۔ مرکزی وزیر اوپیندر کشواہا نے ایمس جاکر لالو یادو سے ملاقات کی اور ان کی کیفیت دریافت کی۔ مرکزی وزیر نے ٹویٹ کرکے خود اس کی اطلاع دی۔

خیال رہے کہ رانچی کے راجیندر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس نے لالو پرساد یادو کو دہلی میں واقع ایمس کیلئے ریفر کیا تھا۔ ایمس کے ایک ڈاکٹر نے بتایا کہ ان کی حالت بہتر ہے ۔ انہیں دوپہر میں یہاں لایا گیا ۔ ان کے خون میں شوگر کی مقدار تھوڑی زیادہ بڑھی ہوئی ہے اور ان کے گردے میں انفیکشن ہے۔ انہوں نے بتایا کہ لالو کو میڈیسن محکمہ میں بھرتی کرایا گیا ہے۔

غور طلب ہے کہ لالو کو بے چینی کی شکایت کے بعد 17 مارچ کو راجیندر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائس میں بھرتی کرایا گیا تھا۔

First published: Mar 29, 2018 11:45 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading