ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

بیوی نے طلاق کے کاغذ پر نہیں کیا دستخط تو بچوں سمیت اہلیہ کے ساتھ شوہر نے کی یہ بیہودہ حرکت

متاثرہ خاتون نےپورا واقعہ کی جانکاری پڑوسیوں کی مدد سے اپنی بہن کو بھجوائی جس کے بعد وہ رہا ہو سکی۔ معاملے کی اطلاع ملنے پر خاتون کی بہن نے مدد کی اور کسی طرح متاثرہ خاتون کو گھر سے رہا کرایا جس کے بعد متاثرہ خاتون کو صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

  • Share this:

بہار میں طلاق کے کاغذ پر دستخط نہیں کرنے پر خاتون اور اس کے بچوں کو یرغمال بنائے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ واقعہ ویشالی کے بدقپور سے ہے جہاں دلاور پور میں یہ معاملہ سامنے آیا۔ متاثرہ اہلیہ کا الزام ہے کہ طلاق کے دستاویز پر دستخط کرنے سے منع کرنے پر شوہر محمد افضل نے  نہ صرف اس کے ساتھ مار پیٹ کی بلکہ اس کے بچوں کے ساتھ کئی دنوں تک گھر میں بند کرکے رکھا۔

پڑوسیوں نے کی مدد: اس نےپورا واقعہ کی جانکاری پڑوسیوں کی مدد سے اپنی بہن کو بھجوائی جس کے بعد وہ رہا ہو سکی۔ معاملے کی اطلاع ملنے پر خاتون کی بہن نے مدد کی اور کسی طرح متاثرہ خاتون کو گھر سے رہا کرایا جس کے بعد متاثرہ خاتون کو صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

کسی اور سے  نکاح کرنا چاہتا ہے شوہر: خاتون کا الزام ہے کہ شوہر کسی اور سے نکاح کرنا چاہتا ہے اس لئے اس پرطلاق کے کاغذ پر دستخط کرنے کا دباؤ بنا رہا ہے لیکن خاتون کے ذریعے اس بات کی مخالفت کئے جانے پر اسے مسلسل پریشان کیا جارہا ہے۔ اس معاملے میں مہیلا تھانے میں کیس درج کرانے کی بات کہی گئی ہے۔

First published: Aug 09, 2019 12:39 PM IST