مغربی بنگال میں ایک مرتبہ پھر وندے بھارت ٹرین پر پتھراو، کھڑکی کے شیشے ٹوٹے
مغربی بنگال میں ایک مرتبہ پھر وندے بھارت ٹرین پر پتھراو، کھڑکی کے شیشے ٹوٹے (News18 Hindi)
West Bengal News: مغربی بنگال میں ایک بار پھر وندے بھارت ٹرین پر پتھراؤ کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ اتوار کو مغربی بنگال کے باروسئی ریلوے اسٹیشن کے قریب وندے بھارت ٹرین پر پتھراؤ کیا گیا، جس کی وجہ سے کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں۔
کولکتہ : مغربی بنگال میں ایک بار پھر وندے بھارت ٹرین پر پتھراؤ کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ اتوار کو مغربی بنگال کے باروسئی ریلوے اسٹیشن کے قریب وندے بھارت ٹرین پر پتھراؤ کیا گیا، جس کی وجہ سے کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں۔ وندے بھارت ٹرین ہاوڑہ سے نیو جلپائی گوڑی آرہی تھی۔ دوسری طرف پتھراؤ کی اطلاع ملتے ہی حکام نے جائے واقعہ پر پہنچ کر معاملہ کی جانچ شروع کردی ہے۔ وندے بھارت کے سی 14 کمپارٹمنٹ پر پتھر پھینکے گئے تھے ۔ اس واقعہ کی وجہ سے ٹرین کو کافی دیر تک بول پور اسٹیشن پر روکنا پڑا۔ تاہم راحت کی بات یہ ہے کہ کسی بھی مسافر کو چوٹ نہیں آئی ہے۔
گزشتہ دو جنوری کو جو حملہ ہوا تھا ، وہ مالدہ ضلع میں ہوا تھا۔ بی جے پی نے حملے کی این آئی اے جانچ کا مطالبہ کیا تھا۔ وہیں مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے وندے بھارت ٹرین پر پتھراؤ کے واقعہ کی تردید کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ مغربی بنگال میں نہیں بہار میں وندے بھارت پر پتھر پھینکے گئے تھے۔ جنہوں نے جھوٹ پھیلانے کا کام بھی کیا ہے، ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ہماری ریاست کو بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ویسے بھی وندے بھارت کوئی نئی ٹرین نہیں ہے، یہ ایک پرانی ٹرین ہے، جس میں ایک نیا انجن لگایا گیا ہے۔ اس حملے کے بعد ایک ہی ہفتے میں وندے بھارت ٹرین پر پتھراؤ کے تین واقعات سامنے آچکے ہیں۔ اس سے پہلے 2 جنوری کو مالدہ کے قریب وندے بھارت ٹرین پر اور 3 جنوری کو پھانسی دیوا کے پاس پتھراؤ کیا گیا تھا۔ 3 جنوری کو پتھراؤ کے معاملہ میں پولیس نے تین نابالغوں کو حراست میں لیا تھا۔ 3 جنوری کو کشن گنج میں ہاوڑہ سے نیو جلپائی گوڑی وندے بھارت ٹرین پر پتھراؤ کیا گیا تھا ۔ گزشتہ 30 دسمبر کو وزیر اعظم نریندر مودی نے ہاوڑہ این جے پی وندے بھارت ٹرین کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا تھا۔
کشن گنج کے ایس پی ڈاکٹر انعام الحق نے جمعرات کو اس معاملہ میں ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ریلوے حکام نے پتھراؤ کی اطلاع دی تھی۔ اس کے بعد معاملے کی جانچ شروع کی گئی۔ تحقیقات کے دوران سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی گئی اور پتہ چلا کہ وندے بھارت ٹرین پر چار لڑکوں نے پتھراؤ کیا تھا۔
پولس نے چار میں سے تین نابالغوں کو پوتھیا تھانہ علاقہ سے اپنی تحویل میں لیا تھا اور انہیں جووینائل جسٹس کونسل کے سامنے پیش کرنے کیلئے بھیج دیا تھا ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔