உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ٹینس اسٹار لیئنڈر پیس ٹی ایم سی میں داخل، ممتا بنرجی نے دلائی ٹی ایم سی کی رکنیت

    Youtube Video

    ٹینس اسٹار لیئنڈر پیس ٹی ایم سی میں داخل ہو گئے ہیں۔ ممتا بنرجی نے ٹینس اسٹار لیئنڈر پیس کو ٹی ایم سی کی رکنیت دلائی ہے ۔

    • Share this:
      ٹینس اسٹار لیئنڈر پیس ٹی ایم سی میں داخل ہو گئے ہیں۔ ممتا بنرجی نے ٹینس اسٹار لیئنڈر پیس کو ٹی ایم سی کی رکنیت دلائی ہے ۔ مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی گوا دورے پر ہیں۔ جہاں ممتا مختلف پروگراموں میں شرکت کرینگی۔ انھوں نے انٹرنیشنل سینٹر میں پارٹی لیڈروں کے ساتھ میٹنگ کی۔

      انھوں نے کہا کہ وہ سکیولرزم اور اتحاد پر یقین رکھتی ہیں۔مغربی بنگال کی ہی طرح گوا بھی مادر وطن ہے۔ وہ ماہی گیروں اورسیول سوسائٹی کے ممبروں سے بھی بات چیت کرینگی اور ان کے مسائل جاننے کی کوشش کریں گی۔

      مذہبی مقامات کا بھی ممتا دورہ کریں گی۔ ترنمول کانگریس گوا میں سیاسی زمین تلاش کررہی ہے۔پارٹی آئندہ اسمبلی انتخابات لڑنے کا اعلان کرچکی ہے۔ چالیس رکنی گوا اسمبلی کے لیے آئندہ سال چناؤ ہوں گے۔ بی جے پی کے سترہ ارکان اسمبلی ہیں اوراسے ایم جی پی اور آزاد ارکان کی حمایت حاصل ہے ۔ جبکہ کانگریس کے پندرہ ارکان ہیں۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: