ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف آسام میں احتجاجی مظاہرے بدستور جاری، کئی ٹرینیں منسوخ

پچھلے دو دنوں سے گوہاٹی میں کرفیو کے درمیان حساس علاقو ں میں مقامی انتظامیہ کی مدد کے لئے فوج کے جوان بھی تعینات ہیں۔ اس دوران انٹرنیٹ خدمات لگاتار تیسرے دن جمعہ کو بھی معطل رہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Dec 13, 2019 10:57 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
شہریت ترمیمی قانون کے خلاف آسام میں احتجاجی مظاہرے بدستور جاری، کئی ٹرینیں منسوخ
شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مظاہرے، آسام میں کرفیو کے باوجود پابندی جاری

گوہاٹی۔ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف آسام میں ہورہے مظاہروں اور تشدد کی وجہ سے کئی علاقوں میں کرفیو اور امتناعی احکامات نافذ ہیں لیکن اس کے باوجود لوگوں کا احتجاجی مظاہرہ جاری ہے۔ راجدھانی گوہاٹی سمیت کچھ علاقوں میں صورتحال کشیدہ لیکن قابو میں بتائی جاتی ہے۔ تاہم ان علاقوں میں غیرمعینہ مدت کا کرفیو جاری ہے۔ پچھلے دو دنوں سے گوہاٹی میں کرفیو کے درمیان حساس علاقو ں میں مقامی انتظامیہ کی مدد کے لئے فوج کے جوان بھی تعینات ہیں۔ اس دوران انٹرنیٹ خدمات لگاتار تیسرے دن جمعہ کو بھی معطل رہیں۔




شہریت ترمیمی بل کوئز میں حصہ لیں ۔


 

لوک سبھا میں شہریت ترمیمی بل ( سی اے بی ) پیر کو منظور ہوگیا ۔ اس کوئز میں حصہ لے کر اس متنازع بل کے بارے میں اپنی معلومات کا اندازہ لگائیں ۔




شہریت ترمیمی بل کے تحت تبت کے پناہ گزینوں کوملے گی شہریت ؟






 کیا، احمدیہ پناہ گزینوں جوپاکستان میں مذہبی ظلم و ستم کا شکارہوکربھاگ کرآئے انہیں شہریت ترمیمی بل کے تحت شہریت ملے گی؟







کیا، بنگلہ دیش ہندومہاجرجو 2015 میں غیرقانونی طورپرہندوستان میں داخل ہوا ہے اسے شہریت ترمیمی بل کے تحت شہریت مل جائیگی؟





بنگلہ دیش کے ایک بدھسٹ مہاجرجن کا نام آسام کے نیشنل رجسٹرآف سیٹیزنس سے نکال دیاگیاہے اور اس کے خلاف فارین ٹرابیونل میں کیس زیرالتواء ہے تو کیا اسے شہریت ترمیمی بل کے تحت شہریت مل جائیگی؟




میگھالیہ آئین کے چھٹویں شیڈول کے تحت آتاہے اور یہ شہریت ترمیمی بل کے حدود سے باہر ہے تو کیا شیلانگ کے پولیس بازار میں رہنے والے ہندوبنگلہ دیش مہاجر،شہریت ترمیمی بل کے تحت شہریت کےلیے درخواست داخل کرسکتاہے؟





کیا تریپورہ میں قیام پذیر بنگالی ہندو مہاجرین کو شہریت ترمیمی بل کے تحت شہریت مل سکتی ہے ؟





ہندوستان منتقل ہونے والے ہندو، سکھ، بدھیسٹ، جین، پارسی اور عیسائی مہاجرین جوپاکستان، افغانستان، بنگلہ دیش میں مذہبی ظلم وستم شکار ہوئے ہیں، انہیں شہریت ترمیمی بل کے تحت خود بخود شہریت مل جائیگی ؟




کوئی بھی ہندو مہاجر شہریت ترمیمی بل کے تحت شہریت کا دعویٰ کرسکتاہے؟






بنگلہ دیش کے چکما، ہاجنگ کے پناہ گزین جو اروناچل پریش میں قیام پذیز ہیں اور انہیں اب تک شہریت نہیں ملی ہے تو کیا انہیں شہریت ترمیم بل کے تحت شہریت مل جائیگی؟






کیا سری لنگا سے آنے والے ہندو تامل مہاجرین شہریت ترمیم بل کے تحت ہندوستانی شہریت حاصل کرسکتے ہیں؟





آسامی میں بات کرنے والے ہندو، جو جوہرہاٹ سے تعلق رکھتے ہیں اور انہیں مناسب دستاویزات کی عدم موجودگی کے سبب نیشنل رجسٹرآف سیٹزنس میں شامل نہیں کیاگیاہے؟ کیا وہ شہریت ترمیمی بل کے شہریت کے لیے درخواست داخل کرسکتے ہیں؟

 








 


اس قانون کے خلاف پرتشدد تحریک کی وجہ سے ناتھ ایسٹ فرنٹیئر ریلوے نے گوہاٹی ڈیبوگڑھ کے بیچ چلنے والی سبھی ٹرینوں کو منسوخ کردیا ہے۔ سبھی انٹرسٹی ٹرینیں، لمبی دوری کی کئی ٹرینیں اور کم دوری کی بھی کئی ٹرینوں کو منسوخ کیا گیا ہے۔ گوہاٹی میں پرتشدد مظاہروں کے دوران پولیس کی فائرنگ میں تین افراد ہلاک ہوئے تھے جس کے خلاف مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے کئی سڑک راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کردیں۔ مشرقی آسام کے تین سوکھیا اور ڈیبوگڑھ اضلاع میں کل شام تک توڑپھوڑ اور تشدد کے واقعات رونما ہوئے تھے۔

آل آسام اسٹوڈنٹ یونین (آسو) لگاتار اس بل کی مخالفت کررہی ہے اور اس چانمری میدان میں جمعہ کی صبح سے دس گھنٹے کی اجتماعی بھوک ہڑتال شروع کی۔ آل اسام اسٹوڈنٹ یونین کو اس معاملے میں مختلف سیاسی پارٹیوں کی حمایت مل رہی ہے۔ آسو نے کل بھی کرفیو کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لتاشیل میدان میں احتجاجی ریلی کا اہتمام کیا تھا۔ ڈیبرو گڑھ میں جمعہ کو کرفیو میں ایک بجے سے پانچ گھنٹے کی چھوٹ دی گئی۔ تاکہ لوگ خرید وفروخت کرسکیں۔ ریاست کے شمالی علاقوں میں واقع تیزپور اور دھیکیا جولی تھانہ علاقوں میں بھی کرفیو میں ڈھیل دی گئی۔ اس دوران مقامی انتظامیہ کی مدد کے لئے فوج کے جوان تشدد زدہ علاقوں میں تعینات ہیں۔ کچھ فوجی جوان کچھ علاقوں میں امن اور قانون و انتظام کی صورت حال کو بہتر بنانے میں لگے ہوئے ہیں۔
First published: Dec 13, 2019 09:43 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading