ہوم » نیوز » No Category

ندی کے بیچ جاکر یہ کررہی تھیں دو لڑکیاں، تبھی ہوگیا کچھ ایسا کہ سبھی کے اڑ گئے ہوش: دیکھیں ویڈیو

مدھیہ پردیش کے چھندواڑہ میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا ہے جس کے بعد سبھی کے ہوش اڑ گئے۔ خبر پورے چھندواڑہ میں آگ کی طرح پھیل گئی۔ بتادیں کہ 8 لڑکیوں کا گروپ پکنک منانے پینچ ندی گیا تھا۔ معاملہ جاننے کیلئے پوری خبر پڑھیں۔

  • Share this:
ندی کے بیچ جاکر یہ کررہی تھیں دو لڑکیاں، تبھی ہوگیا کچھ ایسا کہ سبھی کے اڑ گئے ہوش: دیکھیں ویڈیو
مدھیہ پردیش کے چھندواڑہ میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا ہے جس کے بعد سبھی کے ہوش اڑ گئے۔ خبر پورے چھندواڑہ میں آگ کی طرح پھیل گئی۔ بتادیں کہ 8 لڑکیوں کا گروپ پکنک منانے پینچ ندی گیا تھا۔ معاملہ جاننے کیلئے پوری خبر پڑھیں۔

دو لڑکیوں کو ندی کے بیچ میں کھڑے ہوکر سیلفی (Selfie) لینے کا جنون بھاری پڑجاتا اگر وقت رہتے پولیس اور راحت بچاؤ کی ٹیم موقع پر نہیں پہنچتی۔ موجودہ معاملہ چھندواڑہ ضلع کا ہے۔ یہاں پرفیکٹ سیلفی کے چکر میں پڑی کالج کی طالبات اافنتی ندی میں گھر گئیں۔ غنیمت یہ رہی کہ وقت رہتے ریسکیو آپریشن (Rescue operation) شروع ہوگیا اور دونوں کو بچالیاگیا۔

مدھیہ پردیش کے چھندواڑہ میں سیلفی کا جنون دو لڑکیوں کیلئے جان پر بن آیا۔ پرفیکٹ سیلفی لینے کی کوشش میں دونوں لڑکیں پینچ ندی کے بیچ پتھر پر جاکر بیٹھ گئیں۔ اسی درمیان اچانک ندی میں بانی کا بہاؤ تیز ہوگیا اور دونوں ندی کی تیز دھار میں پھنس گئیں۔ ان دونوں لڑکیوں کی سہیلیاں ندی کے کنارے کھڑی تھیں۔

چیخ۔پکار اور گھبراہٹ

اپنی سہیلیوں کو پانی میں پھنسا دیکھ کر ان کے ہاتھ۔پاؤں پھول گئے۔ باہر نکلنے کا کائی طریقہ نہیں تھا۔ پانی کا بہاؤ اور تیز ہوتا جارہا تھا لڑکیاں بری طرح وہاں گھری ہوئی تھیں۔ اس پر ندی کے کنارے کھڑی سہیلیوں نے پولیس اور مقامی انتظامیہ کو فورا اس کی اطلاع دی۔ خبر پورے چھندواڑہ میں آگ کی طرح پھیل گئی۔ سب ان لڑکیوں کی مدد کے لئے بھاگے۔ پنچایت اور پولیس انتظامیہ کی مدد سے لڑکیوں کو بچانے کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔ کافی جدو جہدکے بعد دونوں کو ندی سے بارہ محفوظ نکال لیا گیا۔


پکنک منانے گئی تھیں کالج کی طالبات
یہ واقعہ چھندواڑہ کے جناردیب تحصیل گاؤں کا ہے۔ کالج میں پڑھنے والی آٹھ لڑکیوں کا گروپ پکنک منانے پینچ ندی کے کنارے گیا تھا۔ جنار دیو ڈونگریا کی وارڈ نمبر 3 اور وارڈ نمبر 2 میں رہنے والی یہ لڑکیاں سیلفی لینے ندی میں اتری تھیں اور بس اسی دوران ندی میں تیز بہاؤ آگیا اور یہ دونوں اسی میں پھنس گئیں۔

سیلفی کے چکر میں جان کو داؤ پر لگانے کی یہ پہلی واردات نہیں ہے۔ کورونا کے دور میں لگی پابندیوں کے بعد بھی یہ لڑکیاں پکنک منانے گئیں یہ بھی غور کرنے والی بات ہے۔
Published by: Sana Naeem
First published: Jul 24, 2020 03:08 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading