چھٹھ پوجا کے دوران مندر کی دیوار گری ، دو خاتون کی موت ، ملبہ میں کئی لوگوں کے دبے ہونے کا اندیشہ

حادثہ سمتی پور کے حسن پور بڑگاوں میں پیش آیا ، جہاں چھٹھ گھاٹ کے پاس ہی ایک مندر کی دیوار گر ہوگئی ۔

Nov 03, 2019 10:19 AM IST | Updated on: Nov 03, 2019 10:19 AM IST
چھٹھ پوجا کے دوران مندر کی دیوار گری ، دو خاتون کی موت ، ملبہ میں کئی لوگوں کے دبے ہونے کا اندیشہ

چھٹھ پوجا کے دوران مندر کی دیوار گری ، دو خاتون کی موت ، کئی لوگوں کے دبے ہونے کا اندیشہ ۔ فوٹو : نیوز 18 ہندی ۔

بہار میں چھٹھ پوجا کے دوران ایک دردناک حادثہ پیش آیا ہے ۔ یہ حادثہ سمتی پور کے حسن پور بڑگاوں میں پیش آیا ، جہاں چھٹھ گھاٹ کے پاس ہی ایک مندر کی دیوار گر ہوگئی ۔ اس حادثہ میں دو خواتین کی موت ہوگئی جبکہ چار افراد سنگین طور پر زخمی ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق چھٹھ گھاٹ کے نزدیک تالاب کے کنارے کالی مندر کی دیوار اچانک وہاں موجود عقیدتمندوں پر گر  گئی ۔ مندر کی دیوار گرنے سے اس میں کئی لوگوں کے دبے ہونے کا اندیشہ ہے ۔


Loading...

اس حادثہ کے بعد جائے واقعہ پر افراتفری مچ گئی اور لوگ ادھر ادھر بھاگنے لگے ۔ معاملہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اہلکار وہاں پہنچ گئے ۔ ملبہ کو ہٹانے کیلئے جے سی بی مشین بھی منگوائی گئی ہے ۔ ہلاک شدگان کی شناخت کرلی گئی ہے ۔ مرنے والی دو خواتین میں لیلا دیوی ( 62 ) اور بچی دیوی (60) شامل ہیں ۔ فی الحال جائے واقعہ پر راحت اور بچاو کا کام جاری ہے ۔ جائے واقعہ پر روسڑا کے ایس ڈی او امن کمار بھی پہنچ چکے ہیں ۔



خیال رہے کہ اس سے پہلے بہار کے اورنگ آباد میں چھٹ کے موقع پر بے قابو ہوئی بھیڑ میں دب کر دو بچوں کی موت ہوگئی ۔ مرنے والوں میں پٹنہ کے بہٹہ کا ایک چھ سالہ لڑکا اور دوسرا بھوجپور کے سہار کی ایک ڈیڑھ سال کی بچی شامل ہے ۔ حالانکہ اس واقعہ میں کچھ لوگوں کے زخمی ہونے کی بھی خبر ہے ۔ زخمیوں کو نزدیکی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔

Loading...