ہوم » نیوز » No Category

مظفرپور کے کربلا علاقے میں پانی کی شدید قلت

مظفرپور : مظفرپورکے کربلاعلاقہ میں گذشتہ پانچ دنوں سے پانی کا شدید بحران ہے۔ کربلا علاقہ میں مسلمانوں کی کثیرآبادی ہے اوراس پوری آبادی کوپانی کے بغیررمضان کے شب و روز گزارنے میں کافی دقتیں پیش آرہی ہیں۔

  • ETV
  • Last Updated: Jun 20, 2016 10:58 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
مظفرپور کے کربلا علاقے میں پانی کی شدید قلت
مظفرپور : مظفرپورکے کربلاعلاقہ میں گذشتہ پانچ دنوں سے پانی کا شدید بحران ہے۔ کربلا علاقہ میں مسلمانوں کی کثیرآبادی ہے اوراس پوری آبادی کوپانی کے بغیررمضان کے شب و روز گزارنے میں کافی دقتیں پیش آرہی ہیں۔

مظفرپور : مظفرپورکے کربلاعلاقہ میں گذشتہ پانچ دنوں سے پانی کا شدید بحران ہے۔ کربلا علاقہ میں مسلمانوں کی کثیرآبادی ہے اوراس پوری آبادی کوپانی کے بغیررمضان کے شب و روز گزارنے میں کافی دقتیں پیش آرہی ہیں۔ لوگ روزے رکھ کر پانی کی تلاش میں بھٹک رہے ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ کمپنی باغ میں نالے کی تعمیرکے لیے جے سی بی سے کھدائی کے دوران واٹرسپلائی کی پائپ لائن کٹ گئی ہے ، جس کی وجہ سے پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔ انتظامیہ کی بے اعتنائی کے سبب اب عوام احتجاج کے لیے سڑکوں پر اترنے کا رادہ بنارہے ہیں ۔

علاوہ ازیں کھدائی سے مواصلاتی کیبل کوبھی نقصان پہنچا ہے۔ بی ایس این ایل کا کیبل کٹ جانے کے سبب شہرکے زیادہ تر دفاترمیں معمول کے کام کاج نہیں ہو پا رہے ہیں۔ مقامی باشندوں کے مطابق ضلع انتظامیہ ان کے مسائل سننے تک کیلئے تیارنہیں ہے۔

First published: Jun 20, 2016 10:58 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading