ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

رانچی کے ہندپیڑھی میں جلمینار کا سنگ بنیاد، جلد ہی علاقہ میں پانی کی قلت دور ہونے کا امکان

جھارکھنڈ کی راجدھانی رانچی کے ہندپیڑھی میں پانی کی قلت جلد ہی دور ہونے کا امکان ہے۔ ہندپیڑھی کے ندی گرائنڈ نامی مقام میں جلمینار کی تعمیر کے لئے سنگ بنیاد رکھا گیا ہے۔ وارڈ نمبر ٢٢ کی کاؤنسلر نازیہ اسلم اور سابق وارڈ کاؤنسلر محمد اسلم کے ہاتھوں جلمینار کی تعمیر کے لئے سنگ بنیاد رکھا گیا ہے۔

  • Share this:
رانچی کے ہندپیڑھی میں جلمینار کا سنگ بنیاد، جلد ہی علاقہ میں پانی کی قلت دور ہونے کا امکان
جھارکھنڈ کی راجدھانی رانچی کے ہندپیڑھی میں پانی کی قلت جلد ہی دور ہونے کا امکان

جھارکھنڈ کی راجدھانی رانچی کے ہندپیڑھی میں پانی کی قلت جلد ہی دور ہونے کا امکان ہے۔ ہندپیڑھی کے ندی گرائنڈ نامی مقام میں جلمینار کی تعمیر کے لئے سنگ بنیاد رکھا گیا ہے۔ وارڈ نمبر ٢٢ کی کاؤنسلر نازیہ اسلم اور سابق وارڈ کاؤنسلر محمد اسلم کے ہاتھوں جلمینار کی تعمیر کے لئے سنگ بنیاد رکھا گیا ہے۔ وارڈ کاؤنسلر نازیہ اسلم کے مطابق سال ٢٠١٥ کے ایک منصوبہ کے تحت اس جلمینار کی تعمیر کے لئے سنگ بنیاد رکھا گیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ منصوبہ ایک طویل عرصہ تک زیر التوا تھا ۔ نازیہ اسلم نے واضح کیا کہ کثیر مسلم آبادی والے ہندپیڑھی علاقہ میں پانی کی شدید قلت ہے ۔ بالخصوص گرمی کے موسم میں اس علاقہ کے بیشتر غریب عوام کو پانی کے لئے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔


انہوں نے مزید پریشانی بیان کرتے ہوئے کہا کہ سپلائی کا پانی جمع کرنے کے لئے اکثر کئی خاتون کو اپنے شیرخوار بچوں کو گھروں میں اکیلا چھوڑ کر نکلنا پڑتا ہے وہیں کئی لوگوں کو روزی روٹی کا نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔ ان پریشانیوں کو محسوس کرتے ہوئے سابق وارڈ کائونسلر محمد اسلم نے جلمینار کی تعمیر کا مصمم ارادہ کیا تھا اور اسکے لئے انہوں نے کافی مشقت کی لیکن ایک لمبے عرصے بعد اس منصوبہ پر عمل آوری شروع ہوئی ہے۔ جلمینار کی تعمیر کے لئے سنگ بنیاد کی خبر سے پورے ہندپیڑھی علاقہ میں خوشی دیکھی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ اس گنجان علاقہ میں آباد بیشتر لوگ سپلائی کے پانی پر منحصر کرتے ہیں ۔ ان لوگوں کو اکثر بجلی کی آنکھ مچولی یا موٹر کی خرابی کی وجہ کر سپلائی کے پانی سے محروم ہونا پڑتا ہے ۔


گرمی کے موسم میں ان کی پریشانی میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے ۔ حالانکہ پورے علاقہ میں جگہ جگہ پانی کی پلاسٹک ٹنکی لگائی گئی ہے لیکن کئی بار وقت مقررہ پر پانی کی سپلائی نہ ہونے کی وجہ کر ٹنکی خالی رہ جاتی ہے ۔ وہیں کئی بار سپلائی پانی میں پریشانی کی وجہ کر کارپوریشن کے ٹینکر سے پانی کی فراہمی کرائی جاتی ہے جہاں لوگوں کو پانی کے لئے بھیڑ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایسے حالات میں کئی لوگ اپنے برتنوں میں پانی جمع کرنے سے محروم رہ جاتے ہیں ۔ تاہم جلمینار کی تعمیر ہونے سے جلد ہی پانی کی قلت دور ہونے کا امکان روشن ہو گیا ہے۔

RESULT DATA:
جلمینار کے منصوبہ کو عملی جامہ پہنانے میں امن یوتھ سوسائٹی کے صدر افروز عالم ۔ سوسائٹی کے دیگر ارکان بالخصوص محمد نعیم اختر کی کا وشوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے ۔ ان لوگوں نے جلد ہی جلمینار کی تعمیر ہونے کی امید کا اظہار کیا ہے ۔ سنگ بنیاد کے موقع پر جے ایم ایم لیڈر سمنور منصوری ۔ ندیم اقبال ۔ افروز عالم ۔ نعیم اختر ۔ دیپو گاڑی ۔ بی جے پی لیڈر محمد اعجاز ۔ محمد احسان ۔ آرزو عالم ۔ محمد اشرف ۔ افروز خان ۔ محمد لڈن ۔ محمد نثار کے علاوہ بڑی تعداد میں علاقہ کے لوگ موجود تھے۔
Published by: sana Naeem
First published: Oct 23, 2020 08:06 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading