ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

مشہور فیشن ڈیزاٸنر شاربری دتہ کی موت سے پورا کولکاتہ سوگوار

کولکاتا کی مشہور فیشن ڈیزاٸنر شاربری دتہ کی آج موت ہو گئی۔ وہ اپنے گھر میں مردہ حالت میں ملیں۔ 63 سالہ شاربری دتہ اپنے گھر میں اکیلی رہتی تھیں۔ سمجھا جارہا ہے کہ باتھ روم میں گرجانے کی وجہ سے ان کی موت ہوٸی۔

  • Share this:
مشہور فیشن ڈیزاٸنر شاربری دتہ کی موت سے پورا کولکاتہ سوگوار
مشہور فیشن ڈیزاٸنر شاربری دتہ کی موت سے پورا کولکاتہ سوگوار

کولکاتہ۔ فیشن کی دنیا میں یوں تو کئی نام ہیں جنہوں نے اپنے خوبصورت انداز کے کپڑوں کو خاص انداز میں پیش کرکے اپنی الگ پہچان بناٸی ہے۔ جن کے کپڑوں کی دھوم دنیا بھر میں ہے۔ ان فیشن ڈیزاٸنروں میں بنگال کے کئی فیشن ڈیزاٸنر کے نام بھی شامل ہیں جنہوں نے بنگالی کلچر و ثقافت کو بھی اپنے پروفیشن میں پیش کیا ہے۔ ان ہی میں ایک نام مشہور فیشن ڈیزاٸنر شاربری دتہ کا بھی ہے۔


شاربری دتہ کو فیشن کی دنیا میں خاص مقام حاصل تھا۔ انہوں نے مردوں کے کپڑے ڈیزاٸن کرکے کافی مقبولیت حاصل کی خاص کر دھوتی اور پنجابی کو انہوں نے خاص انداز میں پیش کیا۔ خوبصورت دھاگوں کے ساتھ کڑھاٸی کئے ہوٸے ان کے پنجابی کو کافی سراہا گیا اور پنجابی جو فیشن کی دنیا سے دور تھا وہ بھی ایک خاص انداز میں پسند کیا جانے لگا۔ شاربری دتہ کے ڈیزاٸنر پنجابی کو نوجوان نسل میں کافی مقبولیت حاصل ہوٸی۔ بالی ووڈ میں بھی شاربری دتہ کے کپڑوں کو مقبولیت ملی۔ ودیا بالن سمیت کٸی بالی ووڈ ہستیوں نے شاربری دتہ کے ڈیزاٸنر کپڑوں کو زیب تن کیا اور اسے سراہا ہے۔


کولکاتا کی اس مشہور فیشن ڈیزاٸنر کی آج موت ہو گئی۔ وہ اپنے گھر میں مردہ حالت میں ملیں۔ 63 سالہ شاربری دتہ اپنے گھر میں اکیلی رہتی تھیں۔ سمجھا جارہا ہے کہ باتھ روم میں گرجانے کی وجہ سے ان کی موت ہوٸی۔ تاہم گھر والوں کے مطابق وہ صحتمند تھیں۔ پولیس نے غیر فطری موت کا معاملہ درج کیا ہے۔


شاربری دتہ کی موت ہر بنگال کی سیاسی، سماجی، ادبی حلقوں و ٹالی ووڈ  نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ وہ مشہور ڈیزاٸنر ہونے کے ساتھ ساتھ سماجی کاموں سے بھی جڑی رہتی تھیں اور سیاسی سرگرمیوں پر بھی اپنے موقف کا اظہار کرتی تھیں۔ شاربری دتہ کولکاتا کے سماجی و ادبی محفلوں میں بھی شامل ہوا کرتی تھیں۔ بنگلہ کے نامور شاعر اجیت دتہ کی بیٹی شاربری دتہ نے پریسیڈینسی کالج سے گریجویشن اور کلکتہ یونیورسیٹی سے فلاسفی میں ماسٹر کیا تھا۔ ان کا ایک بیٹا ہے امالین دتہ جو خود بھی ایک فیشن ڈیزاٸنر ہے۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Sep 18, 2020 03:36 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading