Choose Municipal Ward
    CLICK HERE FOR DETAILED RESULTS
    ہوم » نیوز » No Category

    حرم مکی سانحہ میں جاں بحق ہونے والی عازمہ حج کیلئے ممتا بنرجی نے 10لاکھ روپے کے معاوضہ کا اعلان کیا

    کلکتہ: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے حرم مکی میں گزشتہ رات ہوئے سانحہ پر افسوس و دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سانحہ میں مغربی بنگال کی ایک عازمہ حج کا انتقال ہوگیا ہے اور دو افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔

    • UNI
    • Last Updated: Sep 12, 2015 09:43 PM IST
    • Share this:
    • author image
      NEWS18-Urdu
    حرم مکی سانحہ میں جاں بحق ہونے والی عازمہ حج کیلئے ممتا بنرجی نے 10لاکھ روپے کے معاوضہ کا اعلان کیا
    کلکتہ: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے حرم مکی میں گزشتہ رات ہوئے سانحہ پر افسوس و دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سانحہ میں مغربی بنگال کی ایک عازمہ حج کا انتقال ہوگیا ہے اور دو افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔

    کلکتہ: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے حرم مکی میں گزشتہ رات ہوئے سانحہ پر افسوس و دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سانحہ میں مغربی بنگال کی ایک عازمہ حج کا انتقال ہوگیا ہے اور دو افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔


    مغربی بنگال سے حج پر جانے والے ہر ایک شخص کا تین لاکھ روپیہ کا انشورنس ہے ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کوئی بھی رقم زندگی کا متبادل نہیں ہوسکتا ہے ۔مگر اس کے باوجود متاثر ہ خاندا ن کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرنے تیار ہیں ۔


    وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ مغربی بنگال کی جس عازمہ حج کا انتقال ہوگیا ہے ان کے اہل خانہ کو 10لاکھ روپیہ معاوضہ کا دیا جائے گا ۔اور ایک لاکھ ایک لاکھ روپیہ زخمیوں کو دیا جائے گا ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت متاثرہ خاندان کو ہرممکن تعاون کریں گے ۔


    خیال رہے کہ مغربی بنگال کے آسنسول کی رہنے والی منیزہ احمد گرین گرنے کی وجہ سے ہونے والے سانحہ میں جاں بحق ہوگئی ہیں جب کہ مغربی مدنی پور کے لیاقت حسین اور مالدہ کے ہاشم علی زخمی ہوگئے ہیں ۔

    First published: Sep 12, 2015 09:43 PM IST
    corona virus btn
    corona virus btn
    Loading