اپنا ضلع منتخب کریں۔

    لاک ڈاون کے ساتھ طوفان "امفان" نے مغربی بنگال میں عید کی خوشیوں کو کیا پھیکا 

    لاک ڈاون کے ساتھ طوفان "امفان" نے مغربی بنگال میں عید کے خوشیوں کو کیا پھیکا 

    لاک ڈاون کے ساتھ طوفان "امفان" نے مغربی بنگال میں عید کے خوشیوں کو کیا پھیکا 

    مغربی بنگال میں 21 مٸی سے نٸی گایٸڈ لاٸن کے ساتھ دکانیں کھلنے کا اعلان کیا گیا تھا ، لیکن طوفان امفان نے اس کوشش کو بھی ناکام بنادیا ۔

    • Share this:
    ایک ماہ کے روزے کے بعد عید کی تیاریاں خاص ہوتی ہیں ، لیکن کورونا واٸرس سے بچاٶ کیلئے ملک بھر میں جاری لاک ڈاٶن نے عید کا رنگ پھیکا کردیا ہے ۔ عوامی جان کے تحفظ کے اگے ہر خوشی پھیکی پڑ گٸی ہے ۔ رمضان کا بابرکت مہینہ لیکن مسجدیں ویران ، سڑکیں سنسان ، ہر کوٸی حیران و پریشان کے آخر ایسا کیسے ہوگیا کہ جو نہ کبھی دیکھا نہ سنا ۔ مساجد میں تالے لگے ہیں ، آنکھیں اشکبار ہیں ، لوگ روزہ وعبادات تو کررہے ہیں ، لیکن ہر ایک کی زبان پر بس یہی ایک دعا ہے کہ دنیا کو اس بیماری سے نجات ملے ۔

    رمضان المبارک کا مہینہ ایک ایسا مقدس مہینہ ہے ، جس کا انتظار سال بھر ہوتا ہے ۔ ایک ماہ کے روزے کے بدلے انعام میں ملنے والے عید کا تہوار دستک دینے والا ہے ، لیکن اس سال عید میں بھی بیشتر لوگوں کے پاس نہ نٸے کپڑے ہوں گے اور نہ  دیگر چیزیں ۔ عید کے لٸے سجنے والا بازار بھی ویران ہے ۔

    حالانکہ مغربی بنگال میں 21 مٸی سے نٸی گایٸڈ لاٸن کے ساتھ دکانیں کھلنے کا اعلان کیا گیا تھا ، لیکن طوفان امفان نے اس کوشش کو بھی ناکام بنا دیا ۔ طوفان سے تباہ ہوئے کولکاتہ کا بھی حال ایسا ہے کہ عید کی خریداری کیلئے لوگ بازار تو آرہے ہیں ، لیکن وہاں انہیں سناٹا ہی نظر آرہا ہے ۔ خواتین کو بازاروں میں گھومتے ہوٸے تو دیکھا گیا ، لیکن وہ مایوس ہی نظر آئیں ۔  جبکہ لاک ڈاٶن سے معاشی پریشانی کے شکار افراد طوفان کی تباہی سے بھی پریشان ہیں ۔ کٸی دکانوں و مکانوں کو طوفان امفان سے نقصان پہنچا ہے ۔ کولکاتہ میں درخت گرنے سے ایک بڑا علاقہ متاثر ہوا ہے ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: