ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

مغربی بنگال اردو اکیڈمی دوبارہ شروع کرے گی کوچنگ سینٹر، حج ہاؤس میں ہوگی کوچنگ

مغربی بنگال سول سروس امتحان میں ریاستی اردو اکیدمی کے دو طلبہ کو ملی کامیابی نے آٹھ ماہ سے بند اکیدمی کے کوچنگ سینٹر کو دوبارہ شروع کرنے کی راہ ہموار کردی ہے ۔

  • ETV
  • Last Updated: Oct 21, 2016 07:24 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
مغربی بنگال اردو اکیڈمی دوبارہ شروع کرے گی کوچنگ سینٹر، حج ہاؤس میں ہوگی کوچنگ
مغربی بنگال سول سروس امتحان میں ریاستی اردو اکیدمی کے دو طلبہ کو ملی کامیابی نے آٹھ ماہ سے بند اکیدمی کے کوچنگ سینٹر کو دوبارہ شروع کرنے کی راہ ہموار کردی ہے ۔

کولکاتہ : مغربی بنگال سول سروس امتحان میں ریاستی اردو اکیڈمی کے دو طلبہ کو ملی کامیابی نے آٹھ ماہ سے بند اکیڈمی کے کوچنگ سینٹر کو دوبارہ شروع کرنے کی راہ ہموار کردی ہے ۔ اب سال رواں کے آخر تک تمام بند کوچنگ سینٹروں کو دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اکیڈمی کی کوچنگ کی کامیابی کے بعد ریاستی حج کمیٹی کے ممبران نے حج ہاؤس میں بھی کوچنگ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، جہاں آئی ایس و ائی پی ایس کے لئے طلبہ کو تیار کیا جائے گا۔

مغربی بنگال میں ترنمول حکومت کے برسراقتدار آنے کے بعد حکومت نے اکیڈمی کے فنڈ میں لاکھوں کا اضافہ کیا تھا۔ فنڈ کی فراہمی کے بعد اکیڈمی نے جہاں مشاعرہ و سمینار کا انعقاد کیا ، وہیں اردو اسکولوں کے طلبہ کی تعلیمی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے کو چنگ سینٹر بھی شروع کئے۔ ہرکوچنگ سینٹرکو اساتذہ کی تنخواہ فراہم کی ، تاہم کئی کوچنگ سینٹرمیں طلبہ کے بغیر کوچنگ چلانے اور تنخواہ لینے کا معاملہ سامنے کے بعد اکیڈمی نے تمام کوچنگ سینٹر کو بند کر دیا تھا۔

تاہم سال رواں سول سروسز امتحان کے نتائج میں اکیڈمی کے دو طلبہ نے ڈی ایس پی اور رجسٹرارکے عہدے پرکامیابی حاصل کی ہے۔ اکیڈمی کے ممبران نے کوچنگ سینٹر کے بند ہونے کو بڑا نقصان قرار دیا تھا تاہم اب دوبارہ شروع کرنے کے فیصلہ کا خیرمقدم کیا ہے اور اس کو طلبہ کیلئے سودمند بتایا ہے۔

First published: Oct 21, 2016 07:23 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading