بنگال میں جھڑپ: مدنا پور میں ٹی ایم سی کارکنان کا بی جے پی پر حملہ، 15 لوگ اسپتال میں بھرتی
نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق، مدناپور کے کونٹائی میں ایک پروگرام کے دوران ٹی ایم سی کارکنان کے ذریعہ مبینہ طور سے بی جے پی کارکنان پر حملہ کیا گیا۔ اس حملے میں 15 بی جے پی کارکنان زخمی بتائے جا رہے ہیں جنہیں علاج کے لئے اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Jan 10, 2021 10:06 PM IST

مدنا پور میں ٹی ایم سی کارکنان کا بی جے پی پر حملہ
کولکاتہ۔ مغربی بنگال (West Bengal) میں برسر اقتدار پارٹی ترنمول کانگریس (Trinmool Congress) اور بی جے پی کے کارکنان کے درمیان آئے دن پرتشدد جھڑپ کے معاملے سامنے آ جاتے ہیں۔ اسی ضمن میں اتوار کو مدنا پور میں ٹی ایم سی اور بی جے پی کے کارکنان ایک بار پھر آپس میں بھڑ گئے۔
نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق، مدناپور کے کونٹائی میں ایک پروگرام کے دوران ٹی ایم سی کارکنان کے ذریعہ مبینہ طور سے بی جے پی کارکنان پر حملہ کیا گیا۔ اس حملے میں 15 بی جے پی کارکنان زخمی بتائے جا رہے ہیں جنہیں علاج کے لئے اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔ بتا دیں کہ دو ہفتہ پہلے ہی مشرقی مدنا پور میں ٹی ایم سی چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہوئے شبھیندو آفیسر اور ترنمول کانگریس کے حامی آپس میں بھڑ گئے تھے۔
West Bengal: Around 15 BJP workers injured and admitted to hospital after they were attacked allegedly by TMC workers during an event in Contai of East Midnapur. pic.twitter.com/XncBd3MMc4
— ANI (@ANI) January 10, 2021
بی جے پی صدر جے پی نڈا کے قافلے پر بھی ہو چکا ہے حملہ