بنگال میں ماں، ماٹی، مانش کی سرکار کی جانب سے "ماں" کے نام سے شروع کی گئی خاص اسکیم
بنگال
وزیر اعلی ممتا بنرجی نے آج "ماں کچن"کا افتتاح کیا ۔ پارٹی کے ایک لیڈر نے ماں کچن کی شروعات کو اہم بتاتے ہوئے کہا کہ ترنمول کانگریس کا کا نعرہ ماں، ماٹی، مانش ہے ایسے میں "ماں کچن" یہاں انیولوں کو پارٹی سے جوڑے رکھنے میں بھی کامیاب ہوگا۔
کہتے ہیں کسی بھی سرکار کے پاس کرنے کے لئے اور اپنے عوام کو دینے کے لئے بہت کچھ ہوتا ہے لیکن سیاست میں کیا اسی وقت جاتا ہے جب اس کے سیاسی فائدے کے آثار یقینی ہوں۔ بنگال میں اسی سیاسی فائدے کو سامنے رکھ کر حکومت نے "ماں کچن" کی آج سے شروعات کی ہے۔ وزیر اعلی ممتا بنرجی نے آج "ماں کچن"کا افتتاح کیا ۔ پارٹی کے ایک لیڈر نے ماں کچن کی شروعات کو اہم بتاتے ہوئے کہا کہ ترنمول کانگریس کا کا نعرہ ماں، ماٹی، مانش ہے ایسے میں "ماں کچن" یہاں انیولوں کو پارٹی سے جوڑے رکھنے میں بھی کامیاب ہوگا۔ بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی بنگال میں اپنی تیسری میعاد کے لئے تیار ہیں۔ ممتا حکومت جہاں اپنے کئی منصوبوں پر اپنی پیٹھ تھپتھپا رہی ہے تو حکومت کو کئی مدعوں پر عوام کی مخالفت کا بھی سامنا ہے ایسے میں الیکشن سامنے ہے اور بی جے پی، لفٹ، کانگریس سمیت کئی پارٹیاں بھی الیکشن میں جیت حاصل کرنے کی دعویدار ہے اور ممتا بنرجی کو سخت چنوتی دے رہی ہیں۔ حکومت نے بھی عوام تک پہنچنے کے لئے "دروازے پر سرکار" اسکیم کے ساتھ "ماں کچن" کی شروعات کرتے ہوئے غریب طبقے کے قریب پہنچنے کی کوشش تیز کردی ہے۔ ماں کچن میں پانچ روپے میں چاول،دال، سبزی و انڈے کا سالن فراہم کیا جائے گا کولکاتا میں آج ماں کچن کی شروعات ہوئی ہے کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ جلد ہی یہ اسکیم ریاست کے مختلف علاقوں میں بھی شروع ہوگی۔ ترنمول کانگریس نے اس سے پہلے مزدوروں کے لئے" دیدی کا کچن "کی شروعات کر چکی جبکہ سی پی ایم کی جانب سے بھی "کمونیٹی کچن " چلایا جارہا ہے۔
Published by:Sana Naeem
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔