مغربی بنگال : ایم آئی ایم نے ترنمول کانگریس پر لگایا سیاسی طور پر خوفزدہ کرنے کا الزام

مغربی بنگال : ایم آئی ایم نے ترنمول کانگریس پر لگایا سیاسی طور پر خوفزدہ کرنے کا الزام

مغربی بنگال : ایم آئی ایم نے ترنمول کانگریس پر لگایا سیاسی طور پر خوفزدہ کرنے کا الزام

پارٹی لیڈران کے مطابق ایم آئی ایم کیڈروں و لیڈران کو جھوٹے الزامات میں جیل بھیجا جارہا ہے ، انہیں دھمکیاں دی جارہی ہیں ، ایسے میں لیڈران کو اسد الدین کی آمد کا انتظار ہے ، جو انہیں مضبوط کرنے کے ساتھ تحفظ کا احساس بھی دلاسکیں ۔

  • Share this:
مغربی بنگال کے وزیر ذاکر حسین پر بم سے کئے گئے حملہ کو جہاں وزیر اعلی ممتا بنرجی نے سازش کا حصہ بتاتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی کے لیڈران کو خوفزدہ کیا جارہا ہے ۔ وہیں اب ممتا بنرجی کو بھی کچھ ایسے ہی الزامات کا سامنا ہے۔ اے آئی ایم آئی ایم نے بنگال کی سیاست میں ترنمول کانگریس پر ایم آئی ایم کو کمزور کرنے کا الزام لگایا ہے ۔ ایم آئی ایم لیڈران نے اسد الدین اویسی کے کولکاتہ کے جلسہ سے لیڈران میں ہمت بڑھنے کی امید ظاہر کی ۔

ترنمول لیڈران کے بی جے پی میں شامل ہونے کو لے کر جہاں ترنمول کانگریس انتشار کا شکار ہے تو وہیں حالیہ دنوں میں ایم آئی ایم کے لیڈران تیزی سے ترنمول میں شامل ہورہے ہیں ، جن کے پارٹی چھوڑنے سے ایم آئی ایم کے کمزور پڑنے کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔ پارٹی کی صورتحال کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ اب تک پارٹی کی ریاستی کمیٹی تشکیل نہیں دی گئی ہے۔

پارٹی لیڈران کے مطابق ایم آئی ایم کیڈروں و لیڈران کو جھوٹے الزامات میں جیل بھیجا جارہا ہے ، انہیں دھمکیاں دی جارہی ہیں ، ایسے میں لیڈران کو اسد الدین کی آمد کا انتظار ہے ، جو انہیں مضبوط کرنے کے ساتھ تحفظ کا احساس بھی دلاسکیں ۔

ایم آئی ایم لیڈر ضمیر الحسن نے وزیر اعلی ممتا بنرجی پر مسلم ووٹروں کو سیاسی دھوکہ دینے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بنگال کا مسلم ووٹر بیدار ہے ۔ ایم آئی ایم اگلی 25 فروری کو شہر کے مٹیا برج علاقہ سے سیاسی پروگرام کا اغاز کرے گی ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published: