ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

مغربی بنگال : نندی گرام کی اسمبلی سیٹ کیلئے فیروزہ بی بی پر ٹکی ہیں سب کی نگاہیں

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے نندی گرام سے اپنی امیدواری کا اعلان كرکے ریاست کی سیاست میں نندی گرام کو سب سے اوپر لا کھڑا کیا ہے۔ ماں، ماٹی، مانش کے نعرے کے ساتھ وزیر اعلی نے نندی گرام سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ۔ وہیں لوگوں کی نگاہیں نندی گرام کی ماں کے نام سے مشہور فیروزہ بی بی پر ٹکی ہیں ۔

  • Share this:
مغربی بنگال : نندی گرام کی اسمبلی سیٹ کیلئے فیروزہ بی بی پر ٹکی ہیں سب کی نگاہیں
مغربی بنگال : نندی گرام کی اسمبلی سیٹ کیلئے فیروزہ بی بی پر ٹکی ہیں سب کی نگاہیں

بنگال کی سیاست میں نندی گرام ایک بار پھر سرخیوں میں ہے۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے نندی گرام سے اپنی امیدواری کا اعلان كرکے ریاست کی سیاست میں نندی گرام کو سب سے اوپر لا کھڑا کیا ہے۔ ماں، ماٹی، مانش کے نعرے کے ساتھ وزیر اعلی نے نندی گرام سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ۔ وہیں لوگوں کی نگاہیں نندی گرام کی ماں کے نام سے مشہور فیروزہ بی بی پر ٹکی ہیں ۔ فیروزہ بی بی کو اپنی ماں کہنے والے شو بھیندو ادھیکاری بھی فیروزہ بی بی کے بغیر نندی گرام کی جنگ کو ادھورا مانتے ہیں ۔


فیروزہ بی بی گاوں کی ایک عام سی خاتون ہیں ، جنہوں نے دس بارہ سال پہلے کبھی اپنے گاؤں سے باہر نہیں نکلی تھیں ۔ 2007 میں نندی گرام میں زمین لئے جانے کے سابقہ لیفٹ حکومت کے فیصلے کے خلاف چلائی گئی تحریک میں فیروزہ بی بی نے بھی اپنا بیٹا کھویا تھا۔ وہ بیٹا جو گھر میں سب سے چھوٹا تھا ۔ 14 سالہ امداد الاسلام عرف راجا زمین کے خلاف چلائی جارہی تحریک میں شامل تھا ، لیکن ایک دن پولیس کی جانب سے احتجاج کررہے لوگوں کو خوفزدہ کرنے کے لئے چلائی گئی گولی لگنے سے راجا کی موت ہوگئی


بیٹے کی موت کے بعد فیروزہ بی بی کے آنسووں نے ہر ایک کو بے چین کردیا تھا۔ گاوں کے لوگوں نے اس وقت سے فیروزہ بی بی کو ماں پکارنا شروع کیا ، جو آج بھی کہتے ہیں ۔ 2009 کے ضمنی الیکشن میں ترنمول کانگریس نے فیروزہ بی بی کو پارٹی کا امیدوار بنایا اور اس طرح فیروز بی بی کی پہلی بار سیاست میں انٹری ہوئی  اور 2011 میں فیروزہ بی بی کو ہی پارٹی کا ٹکٹ دیا گیا ، جس میں انہوں نے زبردست کامیابی حاصل کی ۔


تاہم 2016 میں فیروزہ بی بی کو پانسکورہ سے امیدوار بنایا گیا اور شوبھیندو ادھیکاری کو نندی گرام سے پارٹی کا امیدوار بنایا ، جن کی جیت میں فیروزہ بی بی نے اہم رول ادا کیا تھا ۔ ایک بار پھر نندی گرام کی سیٹ دیدی کے سخت چلینج کے بعد بنگال کی سیاسی جماعتوں کے لئے وقار کی سیٹ بن گئی ہے ، جہاں آج بھی فیروزہ بی بی مقبول ہیں۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jan 19, 2021 05:47 PM IST