ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

وزیر اعلی ممتا بنرجی کی انا نے کیا بنگال اور بنگالی عوام کو نقصان پہنچایا ؟

وزیر داخلہ امت شاہ امت شاہ نے کہا کہ بی جے پی بنگال میں اپوزیشن کی سیاست کیلئے کام نہیں کررہی ہے ، بلکہ 2021 کے اسمبلی انتخاب میں کامیابی حاصل کرے گی ۔

  • Share this:
وزیر اعلی ممتا بنرجی کی انا نے کیا بنگال اور بنگالی عوام کو نقصان پہنچایا ؟
مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی ۔ فائل فوٹو ۔

مغربی بنگال میں آئندہ سال ہونے والے اسمبلی الیکشن کے لٸے سیاسی جماعتوں نے تیاریاں شروع کردی ہیں ۔ ترنمول کانگریس جہاں بنگال میں اپنی تاریخی جیت کی روایت کو تیسرے میعاد کے لٸے برقرار رکھنے کی کوشش میں لگی ہے تو وہیں لوک سبھا الیکشن میں بنگال کی سیاست میں شاندار کامیابی کا مظاہرہ کرنے والی بی جے پی نے جیت کا سلسلہ اسمبلی الیکشن میں بھی دہرانے کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔ وہیں کانگریس و لیفٹ بنگال کی سیاست میں اپنی پرانی زمین کی تلاش میں ہیں ۔ لیکن ایک ایسے وقت میں جب دنیا کورونا کے بحران میں مبتلا ہے ، ایسے میں سیاسی رسہ کشی کی لڑاٸی حیران کن ہے ۔


بنگال میں کورونا بحران کے ساتھ امفان طوفان کی تباہی نے زیادہ متاثر کیا ہے ۔ ایسے میں بی جے پی کیلئے اقتدار کی راہ ہموار کرنے کی عوام سے اپیل کرتے ہوٸے جہاں وزیر داخلہ امیت شاہ نے بنگال کو سنار بنگال بنانے کا دعوی کیا اور بنگال کو مرکز کی مدد نہ ملنے کے وزیر اعلی کے الزم کو غلط بتاتے ہوٸے کہا کہ دیدی اپنی انا کی جنگ میں بنگال کے عوام کا نقصان کررہی ہیں ۔


انہوں نے بنگال میں سیاسی تشدد میں اضافہ ، بدعنوانی و جمورت نہ ہونے کا الزام لگاتے ہوٸے کہا کہ آیوشمان بھارت یوجنا سے بنگال کے عوام کو محروم کردیا ، جب کہ اس سے ملک بھر کے لاکھوں شہریوں نے فائدہ اٹھایا ہے ۔ ممتا بنرجی نے اپنے انا کی وجہ سے ریاست کے لاکھوں شہریوں کو نقصان پہنچایا ہے ۔


امت شاہ نے کہا کہ بی جے پی بنگال میں اپوزیشن کی سیاست کیلئے کام نہیں کررہی ہے ، بلکہ  2021 کے اسمبلی انتخاب میں کامیابی حاصل کرے گی ۔ بنگال میں اپنے پہلی ورچوئل ریلی سے وزیرداخلہ نے اسمبلی الیکشن کے لٸے سیاسی سرگرمیوں کا اغاز کرتے ہوٸے وزیر اعظم کی قیادت کی تعریف کی اور کہا کہ ہم نے تین طلاق بل کے ذریعہ مسلم خواتین کے ساتھ انصاف کیا ہے۔ کشمیر کو قومی دھارے میں شامل کرنے کیلئے 370 ایکٹ کو ہٹایا اور شہری ترمیمی ایکٹ کے ذریعہ لاکھوں ہندو پناہ گزینوں کیلئے شہریت کی راہ ہموار کی گئی ہے ۔
First published: Jun 12, 2020 09:18 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading