مغربی بنگال : " امفان" طوفان کے بعد اب سندربن کے لوگ شیر کی ڈھار سے خوف کے سائے میں
مغربی بنگال : " امفان" طوفان کے بعد اب سندربن کے لوگ شیر کی ڈھار سے خوف کے سائے میں
سندربن ٹاٸیگر پروجیکٹ کے فیلڈ ڈاٸرکٹر سدھیر کمار نے بتایا کہ ان کے ملازمین راتوں میں ٹارچ جلاکر گشت کرتے ہیں ۔ تاکہ شیر کو آبادی میں آنے سے روکا جاسکے ۔
طوفان "امفان" نے بنگال میں بھاری تباہی مچاٸی ہے ۔ کولکاتہ سمیت مغربی بنگال کے مختلف اضلاع بری طرح متاثر ہوئے ہیں ، لیکن ان سب کے درمیان سندربن کے لوگوں کو اب ایک نٸی مصیبت کا سامنا ہے ۔ راٸل بنگال ٹاٸیگر کیلئے مشہور سندربن کے لوگوں کو اب شیر کی ڈھاڑ کا بھی سامنا ہے ۔ سندربن کے لوگوں کی اس نٸی مصیبت سے انتظامیہ بھی پریشان ہے ۔
مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ کا سندربن اپنی قدرتی خوصورتی کیلئے دنیا بھر میں مشہور ہے ۔ کہا جاتا ہے دنیا کا انوکھا ایکو سسٹم سندرن بن میں ہی ہے ۔ یہاں ایک جانب پانی ہے تو دوسری طرف گھنے جنگلات ، اس کی قدرتی خوبصورتی میں اضافہ کرتے ہیں ۔ سندربن کے جنگلات میں راٸل بنگال ٹائیگر دنیا بھر کے سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں ۔ یہاں ایک سو دو جزیرے ہیں ، جن میں 52 جزیرے ایسے ہیں ، جہاں آبادی نہیں ہے اور جنگلات ہے ۔ یہاں کی 70 فیصد آبادی اپنی روزی روٹی کے لٸے جنگلات و پانی پر انحصار کرتی ہے ۔ شہد و لکڑیوں کیلئے لوگ جنگلات کا رخ کرتے ہیں ، جن میں کٸی شیر کی خوراک بھی بن جاتے ہیں اور پانی میں مچھلیاں پکڑنے کے لٸے جانے والے مگرمچھ کا شکار بن جاتے ہیں ۔ اس کے باوجود غیر ترقی یافتہ اس علاقہ کے لوگوں کی اسی طرح زندگی گزرتی ہے ۔ یعنی نہ ان کے پاس روزگار ہے نہ دسری سہولیات ، پانی میں مگرمچھ اور جنگل میں شیر کے درمیان یہ اپنی زندگٕی گزارتے ہیں ۔
گزشتہ ہفتہ ریاست میں آٸے امفان طوفان نے بنگال کے مختلف اضلاع کو متاثر کیا ، ان میں جنوبی 24 پرگنہ کا سندربن بھی ہے ۔ گاوں کے گاوں برباد ہوگٸے ، لوگ کھلے اسمان کے نیچے ہیں ، ندی کے ایک طرف بندھے باندھ میں ٹھکانہ لٸے ہوٸے ہیں ، جہاں شیر کی ڈھار سے یہ خوفزدہ تو ہوتے ہیں لیکن مجبور ہیں ۔ راٸل بنگال ٹاٸیگرس کو جنگلوں تک محدود رکھنے کے لٸے جو جالی لگاٸی گٸی تھی ، وہ طوفان کی وجہ سے ٹوٹ گٸی ہے ، جس کی وجہ سے شیر کے آبادی میں گھس آنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے ۔ لوگ پریشان ہیں ، انہیں راٸل بنگال ٹاٸیگر کی گرج تو سناٸی دیتی ہے ، لیکن وہ کریں تو کیا کریں ، حالات سے دوچار ہیں ۔
ادھر سندربن ٹاٸیگر پروجیکٹ کے فیلڈ ڈاٸرکٹر سدھیر کمار نے بتایا کہ ان کے ملازمین راتوں میں ٹارچ جلاکر گشت کرتے ہیں ۔ تاکہ شیر کو آبادی میں آنے سے روکا جاسکے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔