ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

مغربی بنگال الیکشن : امت شاہ نے کہا : ہر گھر میں دیں گے کم سے کم ایک روزگار ، روکیں گے دراندازی

West Bengal Assembly Election 2021: پرولیا کی ایک ریلی میں وزیر داخلہ امت شاہ نے بنگال میں روزگار دینے اور پبلک سیکٹر میں خواتین کو ریزرویشن دینے کا وعدہ کیا ۔

  • Share this:
مغربی بنگال الیکشن : امت شاہ نے کہا : ہر گھر میں دیں گے کم سے کم ایک روزگار ، روکیں گے دراندازی
مغربی بنگال الیکشن : امت شاہ نے کہا : ہر گھر میں دیں گے کم سے کم ایک روزگار ، روکیں گے دراندازی

مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر بی جے پی کے لیڈر اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے پرولیا میں ریلی کی ۔ اس دوران انہوں ریاست کی ترنمول کانگریس حکومت اور وزیر اعلی ممتا بنرجی پر جم کر نشانہ سادھا ۔ انہوں نے علاقہ میں پانی کی پریشانی کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ پرولیا ضلع میں آپ کو پینے کا پانی گھر میں نل سے ملتا ہے کیا ؟ ممتا دیدی آپ لوگوں کو فلورائیڈ ملا پانی پلاتی ہیں ۔ ایک مرتبہ دیدی کو یہاں سے نکال دیں ، دس ہزار کروڑ روپے کے خرچ سے خالص پانی کا انتظام بی جے پی حکومت کرے گی ۔


امت شاہ نے کہا کہ پہلے لیفٹ نے صنعتیں قائم نہیں ہونے دیا اور اس کے بعد دیدی نے یہاں سے صنعتوں کو بھگانے کا کام کیا ۔ ٹی ایم سی ہو یا لیفٹ ، یہ روزگار نہیں دے سکتے ۔ روزگار چاہئے تو یہاں این ڈی اے کی حکومت بنائیے ۔ انہوں نے کہا کہ جنگل محل کی ترقی کیلئے ہم نے آدیواسیوں کیلئے ایک بورڈ اور دوسرا وکاس بورڈ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ مرکزی حکومت نے اس علاقہ کو ریلوے سے جوڑنے کیلئے کام بھی شروع کردیا ہے ۔


امت شاہ نے کہا کہ بی جے پی نے طے کیا ہے کہ جیسے ہی بنگال میں بی جے پی سرکار بنتی ہے ویسے ہی ایک ساتھ 18 ہزار روپے ہر کسان کے بینک کھاتے میں بھیجے جائیں گے ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ آپ لوگوں کو سنگین بیماری لاحق ہونے پر کولکاتہ جانا پڑتا ہے ، ہم نے طے کیا ہے کہ جنگل محل میں ہم نیا ایمس بناکر آدیوسی اور کرمی بھائیوں کو جدید طبی سہولیات فراہم کرائیں گے ۔


بی جے پی لیڈر نے کہا کہ ہم نے 250 بی پی او کے ذریعہ یہاں کے آدیواسی اور کرمی بھائیوں کو نوکری دینے کا وعدہ کیا ہے ۔ ہر گھر میں پانچ سال میں کم سے کم ایک روزگار بی جے پی کی سرکار ضرور دے گی ۔ مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم نے پبلک سیکٹر میں خواتین کیلئے 33 فیصد نوکریاں ریزرو کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ہم ہر بلاک میں ایک ایکلویا ماڈل اسکول بھی بنائیں گے ۔ مغربی بنگال میں سبھی خواتین کیلئے پبلک ٹرانسپورٹ مفت ہوگا ۔

دراندازی کا معاملہ اٹھاتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ آپ مجھے بتائیے کہ کیا بنگال میں ہورہی دراندازی ٹھیک ہے ۔ وہ درانداز آپ کے روزگار لے رہے ہیں ، ان کی وجہ سے آپ کو ڈھنگ سے چاول نہیں مل پا رہا ہے ۔ دیدی کی سرکار بدل دو ، ان دراندازوں کو چن چن کر باہر نکالنے کا کام بی جے پی کی سرکار کرے گی ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Mar 25, 2021 02:30 PM IST