کولکاتہ: بی جے پی (BJP) کے سابق لیڈر یشونت سنہا (Yashwant Sinha) نے ہفتے کے روز ترنمول کانگریس (TMC) میں شمولیت اختیار کرلی۔ سنہا نے مغربی بنگال کی راجدھانی کولکاتہ کے ٹی ایم سی بھون میں ترنمول کی رکنیت حاصل کی۔
اٹل بہاری واجپئی کی حکومت میں وزارت خزانہ اور خارجہ امور کی ذمہ داری سنبھالنے والے یشونت سنہا نے اس دوران ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ لوگ میرے فیصلے سے حیران رہ جائیں گے۔ میں پارٹی سیاست سے الگ ہوگیا تھا لیکن آج ہمارے ملک کا اقدار خطرے میں ہے اور ان کی تعمیل نہیں کی جارہی ہے۔ جمہوریت کی طاقت ہمارے اداروں میں پنہاں ہے لیکن آج ہم کمزور ہوچکے ہیں۔ اس میں ملک کی عدلیہ بھی شامل ہے۔ سنہا نے کہا کہ حکومت کی من مانی کو روکنے کے لئے اب کوئی باقی نہیں بچا ہے۔
اکثریت کے ساتھ لوٹ آئے گیٹی ایم سی: یشونت سنہالوک سبھا میں ٹی ایم سی پارٹی کے لیڈر سدیپ بینڈوپادھیائے نے کہا 'ہم یشونت سنہا کا اپنی پارٹی میں استقبال کرتے ہیں۔ ان کی شراکت داری بی جے پی (BJP) کے خلاف ہماری لڑائی کو مضبوط کرے گی۔ یشونت سنہا (Yashwant Sinha) نے دو بار مرکزی وزیر خزانہ کی حیثیت سے خدمات انجام دی ہیں - ایک بار 1990 میں چندر شیکھر کابینہ میں اور پھر واجپئی کی وزارت میں واجپائی کابینہ میں وزارت خارجہ کا پورٹ فولیو بھی سنبھالا ۔
بی جے پی کے سابق لیڈر یشونت سنہا نے کہا ، 'اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ ترنمول کانگریس (TMC) بہت بڑی اکثریت سے دوبارہ اقتدار میں آئے گی۔ بنگال سے پورے ملک میں یہ پیغام جانا چاہئے کہ مودی اور شاہ دہلی سے جو کچھ چلا رہے ہیں اب ملک اسے برداشت نہیں کرے گا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔