உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Assembly Election: ممتا بنرجی نے سی آر پی ایف پر ووٹروں کو ڈرانے دھمکانے کا لگایا الزام

    Youtube Video

    نندی گرام میں ممتا بنرجی نے پولنگ مراکز کا دورہ کیا اور حالات کا جائزہ رہی ہیں ۔ ممتا نے پریس کانفرنس کرکے انتخابی دھاندلی کا الزام لگایا ہے ۔

    • Share this:
      نندی گرام میں ممتا بنرجی نے پولنگ مراکز کا دورہ کیا  اور حالات کا جائزہ رہی ہیں ۔ ممتا نے پریس کانفرنس کرکے انتخابی دھاندلی کا الزام لگایا ہے ۔ ممتا بنرجی نے نندی گرام  (nandigram) میں ووٹروں کو روکنے اور  ڈرانے دھمکانے کا ٹی ایم سی نے سی آرپی ایف پر الزام لگایا ہے جبکہ سی آر پی ایف نے اس الزام کی ترید کی ہے۔ ٹی ایم سی نے اس معاملے کی الیکشن کمیشن سے شکایت کی بات کہی۔ دوسرے مرحلہ کی ووٹنگ میں ٹی ایم سی کارکنان کی شکایت پر وزیر اعلی ممتا بنرجی خود ایک پولنگ بوتھ پر پہنچی تھیں ۔ ٹی ایم سی کے کارکنان کا کہنا ہے کہ انہیں ووٹنگ کرنے سے روکا جارہا ہے ۔ اس کو لے کر ممتا بنرجی نے پولنگ افسروں سے بات کی ۔ اس کے بعد انہوں نے براہ راست گورنر جگدیپ دھنکھڑ سے بھی فون پر شکایت کی اور کہا کہ آپ اس معاملہ کو دیکھئے ۔

      مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے جمعرات کو گورنر جگدیپ دھن کھڑ (governor jagdeep dhankhar) کو فون کیا اور شکایت کی کہ انہیں صبح سے نندی گرام کے ایک پولنگ بوتھ پر اپنا ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔ بتا دیں کہ جمعرات کے روز مغربی بنگال میں دوسرے مرحلے کے انتخابات ہو رہے ہیں۔ نندی گرام سیٹ پر بھی ووٹنگ جاری ہے جہاں سے ممتا بنرجی الیکشن لڑ رہی ہیں۔ اس سیٹ سے بی جے پی کی طرف سے ٹی ایم سی حکومت میں رہ چکے وزیر شوبھیندو ادھیکاری انتخابی میدان میں ہیں۔ ممتا بنرجی نے گورنر دھن کھڑ کو فون کیا اور کہا کہ مقامی لوگوں کو صبح سے نندی گرام کے ایک بوتھ پر ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں ہے۔ ممتا نے کہا کہ میں صبح سے ہی انتخابی تشہیر کر رہی ہوں، اب میں آپ سے اپیل کر رہی ہوں ، برائے مہربانی اس طرف توجہ دیں۔

      مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں سہ پہر 1 بجے تک ہائی پروفائل نندی گرام سیٹ سمیت 30 سیٹوں پر 58 فیصد پولنگ ہوئی۔ کچھ علاقوں میں جھڑپوں کی وجہ سے صورتحال کشیدہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔ تاہم ، تمام انتخابی حلقوں پر سکیورٹی کے سخت انتظامات ہیں۔ وہیں اس دوران پی ایم مودی نے بنگال میں کہا، ممتا بنرجی کو گھیرا اور کہا، جنہیں دی۔دی باہری سمجھتی ریہں ان سے ہی مدد مانگ رہی ہیں۔ جو لوگ دی دی کی نظر میں ٹورسٹ ہیں باہری ہیں جنہیں وہ کبھی ملنے تک کا وقت نہیں دیتی تھیں وہ اب ان سے حمایت مانگ رہی ہیں۔ پی ایم مودی نے آگے کہا، دس سال وزیر اعلی رہتے ہوئے اگر بنگال کی خدمت کی ہوتی تو یہ کرنا پڑتا کیا؟
      Published by:Sana Naeem
      First published: