ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

مغربی بنگال انتخابات : ہاوڑہ میں ممتا بنرجی کے روڈ شو میں گھسی بھینس ، مچی افراتفری

West Bengal Assembly Election 2021: بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی کی طرف بھینس کو آنے سے روکنے کیلئے پولیس اہلکاروں کو کافی مشقت کرنی پڑی اور کافی جدوجہد کے بعد پولیس نے بھینس کو اپنے قابو میں کیا ۔

  • Share this:
مغربی بنگال انتخابات : ہاوڑہ میں ممتا بنرجی کے روڈ شو میں گھسی بھینس ، مچی افراتفری
مغربی بنگال انتخابات : ہاوڑہ میں ممتا بنرجی کے روڈ شو میں گھسی بھینس ، مچی افراتفری

کولکاتہ : مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے پیش نظر تشہیری سرگرمیاں عروج پر ہیں ۔ ممتا بنرجی اور بی جے پی کے درمیان الزام تراشیوں کا دور بھی جاری ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے جہاں بی جے پی کی تشہیری مہم کی کمان سنبھال رکھی ہے تو وہیں ممتا بنرجی بھی ٹی ایم سی کی جارحانہ مہم کی ذمہ داری اپنے کندھوں پر اٹھائے ہوئی ہیں ۔ اسی سلسلہ میں ممتا بنرجی نے ہفتہ کو ہاوڑہ میں روڈ شو کیا ، لیکن یہ روڈ شو ایک بھینس کی وجہ سے سرخیوں میں آگیا ۔


دراصل بھینس ممتا بنرجی کے روڈ شو میں گھس گئی اور ٹی ایم سی لیڈر کے ساتھ چل رہا ہجوم اچانک بھینس دیکھ کر ڈر گیا ۔ لوگ ادھر ادھر بھاگنے لگے ، جس کی وجہ سے وہاں افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا ۔ بھینس کو قابو میں کرنے کیلئے پولیس اہلکاروں کو کافی جدوجہد کرنی پڑی ۔ بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی کی طرف بھینس کو آنے سے روکنے کیلئے پولیس اہلکاروں کو کافی مشقت کرنی پڑی اور کافی جدوجہد کے بعد پولیس نے بھینس کو اپنے قابو میں کیا ۔


قابل ذکر ہے کہ ممتا بنرجی نے اس روڈ شو کے ذریعہ تین اسمبلی حلقوں کو کوور کرنے کی کوشش کی ۔ روڈ شو کے دوران شیوپور ، ہاوڑہ سینٹرل اور ہاوڑہ نارتھ اسمبلی سیٹوں کو کوور کرنے کی کوشش کی گئی ۔


روڈ شو کی شروعات ہاوڑہ کے اچھا پور میں ممتا بنرجی کی قیادت میں ہوئی اور اس دوران لوگوں کا ایک بڑا ہجوم دیکھنے کو ملا ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 04, 2021 09:30 AM IST