ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

ممتا بنرجی پر جم کر برسے وزیراعظم مودی ، کہا: دیدی نے بھروسہ توڑا ، ہم بھروسہ جیتیں گے ، آپ کے خوابوں کیلئے جئیں گے

وزیر عظم نریندر مودی نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات میں آپ نے خاموشی سے کمل نشان سے کمال کیا ۔ آپ کے ایک ووٹ کی طاقت کشمیر سے لے کر ایودھیا تک نے دیکھی ہے ۔

  • Share this:
ممتا بنرجی پر جم کر برسے وزیراعظم مودی ، کہا: دیدی نے بھروسہ توڑا ، ہم بھروسہ جیتیں گے ، آپ کے خوابوں کیلئے جئیں گے
ممتا بنرجی پر جم کر برسے وزیراعظم مودی ، کہا: دیدی نے بھروسہ توڑا ، ہم بھروسہ جیتیں گے ، آپ کے خوابوں کیلئے جئیں گے

کولکاتہ کے بریگیڈ پریڈ گراونڈ میں بی جے پی کی انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ممتا بنرجی نے آپ کا بھروسہ توڑا ہے ، لیکن ہم آپ کا بھروسہ جیتیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ بنگال کے عوام نے ممتا دیدی پر بھروسہ کیا تھا ، لیکن دیدی اور ان کے کیڈر نے یہ بھروسہ توڑ دیا ۔ ان لوگوں نے بنگال کا اعتماد توڑا ہے ۔ بنگال کی بے عزتی کی ہے ۔


وزیر اعظم مودی نے کہا کہ بی جے پی کے قیام کی بنیاد میں بنگالی فکر ہے ۔ بی جے پی وہ پارٹی ہے ، جس کے قیام کی ترغیب بنگال کے عظیم سپوت ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی ہیں ۔ بی جے پی وہ پارٹی ہے ، جس کے نظریہ میں بنگال کی مہک ہے ۔



وزیر اعظم مودی نے کہا کہ آپ کو یاد ہوگا کہ مجھے کیا کیا نہیں کہا گیا ۔ کبھی راون کہا گیا ، کبھی دانو  تو کبھی غنڈہ کہا گیا ۔ دیدی اتنا غصہ کیوں ؟ ۔ ٹی ایم سی سرکار پر نشانہ سادھتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ آپ نے لوگوں کی محنت کی کمائی سے اور لوگوں کی زندگیوں سے کھلواڑ کیا ہے ۔ آپ نے چائے کے باغات پر تالا لگا دیا ۔ ریاست کو قرض میں ڈبودیا ۔ آپ نے نوجوانوں سے ان کے حق کی نوکری اور ان کی تنخواہ تک چھین لی ۔ اب یہ نہیں چلے گا ۔ اب یہ کھیل نہیں چلے گا ۔

انہوں نے کہا کہ کورونا نے پوری دنیا میں سب کو پریشان کیا ، لیکن میرے یہ غریب دوست ہی تھی ، جو بہت پریشان ہوئے ۔ جب کورونا آیا تو میں نے اپنے ہر دوست کو مفت میں راشن دیا ۔ مفت گیس سلینڈر دیا اور کروڑوں روپے بینک کھاتے میں جمع کروائے ۔ دنیا میں کورونا ویکسین اتنی مہنگی ہے ، لیکن میں نے اپنے دوستوں کیلئے سرکاری اسپتال میں مفت میں ٹیکہ لگانے کا انتظام کیا ۔

وزیر اعظم مودی نے مزید کہا کہ بنگال کے چائے والے اور یہاں کے ٹی گارڈنس میں کام کرنے والے ہمارے بھائی بہن تو میرے خاص دوست ہیں ۔ میرے ایسے کاموں سے ان کی بھی مختلف پریشانیاں کم ہورہی ہیں ۔ ہماری سرکار کی کوششوں سے میرے ان چائے والے دوستوں کو سوشل سیکورٹی اسکیم کا بھی فائدہ ملنا طے ہوا ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Mar 07, 2021 04:45 PM IST