உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کوچ بہار تشدد پر EC اور CISF نے کہا : بھیڑ سے بچنے کیلئے سیلف ڈیفینس میں کی گئی فائرنگ

    کوچ بہار تشدد پر EC اور CISF نے کہا : بھیڑ سے بچنے کیلئے سیلف ڈیفینس میں کی گئی فائرنگ

    کوچ بہار تشدد پر EC اور CISF نے کہا : بھیڑ سے بچنے کیلئے سیلف ڈیفینس میں کی گئی فائرنگ

    West Bengal Assembly Election: سی آئی ایس ایف ترجمان نے کہا کہ سیلف ڈیفینس اور ووٹنگ اہلکاروں کو بچانے کیلئے ووٹنگ مرکز پر تعینات جوانوں نے چھ ۔ آٹھ راونڈ فائرنگ کی ۔

    • Share this:
      کولکاتہ : مغربی بنگال اسمبلی الیکشن کے چوتھے مرحلہ کی ووٹنگ کے دوران کوچ بہار میں ہوئے تشدد کو لے کر الیکشن کمیشن نے بیان جاری کیا ہے ۔ الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ ووٹنگ سینٹر پر لائن میں کھڑے ووٹروں ، دیگر ووٹنگ اہلکاروں اور خود کی جان بچانے کیلئے سی آئی ایس ایف کے اہلکاروں کیلئے اوپن فائر ضروری ہوگیا تھا کیونکہ بھیڑ نے ان کے ہتھیار چھیننے کی بھی کوشش کی تھی ۔

      وہیں سی آئی ایس ایف کے ترجمان نے اس واقعہ پر کہا کہ بوتھ نمبر 126 جورپتکی سیتل کوچی ( مغربی بنگال) کے باہر بھیڑ نے الیکشن ڈیوٹی پر تعینات سی آئی ایس ایف جوانوں پر حملہ کیا اور ان کے ہتھیار چھیننے کی کوشش کی ۔ سیلف ڈیفنس اور ووٹنگ اہلکاروں کو بچانے کیلئے ووٹنگ سینٹر پر تعینات جوانوں نے 6 ۔ 8 راونڈ فائرنگ کی ۔

      وہیں مغربی بنگال کے ریاستی الیکشن کمشنر عارض آفتاب نے کہا کہ ہم نے سیتل کوچی میں پولنگ بوتھ نمبر 126 کے باہر ہوئی گولہ باری کے واقعہ کولے کر ضلع کے ڈی ایم اور ایس پی سے تفصیلی رپورٹ مانگی ہے ۔ اسی اسمبلی سیٹ کے بوتھ نمبر 285 کے باہر ہوئی ایک شخص کی موت کو لے کر دو لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے ۔

      غور طلب ہے کہ مغربی بنگال کے کوچ بہار ضلع میں ہفتہ کو مقامی لوگوں کے ذریعہ حملہ کئے جانے کے بعد سی آئی ایس ایف نے مبینہ طور پر گولیاں چلائیں ، جس میں چار لوگوں کی موت ہوگئی ۔ ایسا الزام ہے کہ مقامی لوگوں نے سی آئی ایس ایف جوانوں کی رائفل چھیننے کی کوشش کی ۔

      اس واقعہ کے بعد دونوں پارٹیوں کے درمیان الزامات کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ۔ وزیر اعلی ممتا بنرجی نے اسے ایک’’منصوبہ بند حملہ‘‘ قرار دیتے ہوئے مرکزی فورسیس پر ’’قتل‘‘ کا الزام عائد کیا ہے۔ بنرجی نے یہ بھی کہا کہ بنگال پولیس سی آئی ڈی (کرائم انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ) اس کی تحقیقات کرے گی ۔

      انہوں نے آج شام ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ وزیر داخلہ امت شاہ آج کے واقعہ کے لئے پوری طرح سے ذمہ دار ہیں اور وہ خود ہی سازش کار ہیں ۔ میں مرکزی فورسیز پر الزام نہیں عائد کرتی ، کیونکہ وہ وزیر داخلہ کے حکم کے تحت کام کرتے ہیں ۔ ہم ان سے استعفی کا مطالبہ کریں گے۔

      وزیر اعظم نریندر مودی نے ان اموات پر افسوس کا اظہار کیا ، لیکن انہوں نے بنرجی اور ان کی پارٹی پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کوچ بہار میں جو ہوا وہ افسوسناک ہے ۔ میں سوگوار خاندانوں سے تعزیت پیش کرتا ہوں۔

      یو این آئی کے ان پٹ کے ساتھ ۔ 
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: