کلکتہ۔ مغربی بنگال ریاستی اسمبلی کے پانچویں مرحلے کے انتخابات کیلئے تین اضلاع جنوبی 24 پرگنہ، جنوبی کلکتہ اور ہگلی کی 53 سیٹوں پر آج صبح 7بجے سے ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ یہ ووٹنگ شام 6بجے تک ہوگی۔ 349 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔ ادھر، پانچویں مرحلے کے اس اہم انتخابات میں الیکشن کمیشن حفاظت کے معاملے میں کوئی کسر نہیں چھوڑنا چاہتا ۔کمیشن نے ووٹنگ سے پہلے مجرمانہ شبیہ والوں کو غیر ضمانتی دفعات میں گرفتار کرنے کی ہدایت دی ہے۔ کل رات بھوانی پور اورقصبہ علاقے سے نصف درجن سے زیادہ سماج دشمن عناصر کو حراست میں لیا گیا ہے یہی نہیں، سیاسی جماعتوں سے ملی شکایات کے بعد کمیشن نے پولیس کو محلہ کلبوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کی سخت ہدایت دی ہے۔
وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی سمیت کئی ہیوی ویٹ امیدوار انتخابات کے پانچویں مرحلے میں انتخاب لڑ رہے ہیں۔ ممتا بنرجی بھوانی پور اسمبلی حلقہ سے انتخابی میدان میں ہیں ان کے خلاف بائیں محاذ حمایت کانگریس کی امیدوار دیپا داس منشی اور نیتا جی سبھاش چندر بوس کے پڑپوتے چندر کمار بوس بی جے پی کی جانب سے میدان میں ہیں۔ یہاں سخت مقابلہ ہونے کا امکان ہے۔ کلکتہ کے میئر شوبھن چٹرجی بیہلا مشرق سے پھر انتخابی میدان میں ہیں۔ وزیر تعلیم پارتھو چٹرجی بیہلا مغرب سے، رہائش اور نوجوانوں کے امور کے وزیر اروپ بسواس ٹالی گنج سے، شہری ترقی کے وزیر فرہاد حکیم کلکتہ پورٹ سے، حکمراں پارٹی کے چیف وہپ شوبھن دیو چٹوپادھیائے راس بہاری سے، وزیربجلی منیش گپتا جادب پور سے، پنچایت وزیر سبرتو مکھرجی بالی گنج سے، سی پی ایم ریاستی سیکریٹ کے رکن سجن چکرورتی جادب پور سے، رابن دیو سنگور سے قسمت آزما رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ کا کارٹون بنا کر سرخیوں میں آئے جادب پور یونیورسٹی کے پروفیسر امبی کیش مہاپاترا بیہالا مشرق سے انتخابی میدان میں ہیں۔
160جنوبی 24 پرگنہ کے گوسابا (ایس سی)، بسنتی (ایس سی)، کلتولی (ایس سی)، پاتھرپرتیما،کاکدیپ‘ ساگر ‘ کلپی‘ رائے دیگھی ‘ مندر بازار ‘ (ایس سی)، جے نگر (ایس سی)، باروئی پور مشرق (ایس سی)، کیننگ مغرب (ایس سی) ، کیننگ مشرق ‘ باروئی پور مغرب، موگراہاٹ مشرق (ایس سی)، موگراہاٹ مغرب، ڈائمنڈ ہاربر، فالتا، سات گچھیا، وشنوپور (ایس سی)، سونارپور جنوب، بھانگڑ، سونارپور شمال، مہیش تلہ، بج۔بج
کمیشن ذرائع کے مطابق، مختلف جماعتوں کے رہنماؤں نے الیکشن کمیشن کے پاس محلہ کلبوں کے کردار پر سوال کھڑے کئے تھے۔ ان کا الزام تھا کہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی حکومت نے ریاست بھر کے کلبوں میں روپے بانٹے تھے اب ان ہی کلبوں کے اراکین کو ترنمول امیدواروں کے حق میں ووٹ حاصل کرنے کیلئے پابند کیا جا رہا ہے۔ اس کی وجہ سے کلبوں کا کردار انتخابات کے دوران اہم ہو گیا ہے۔ کلب کے ارکان کی سرگرمیوں کی نگرانی کرنے کی ضرورت ہے
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔