بنگال کی سیاست میں انٹری کیلئے اسد الدین اویسی نے کولکاتہ کے اس مسلم علاقہ کا کیا انتخاب ، جانئے کیوں
یوپی اسمبلی انتخابات : بی ایس پی اور ایم آئی ایم کے درمیان اتحاد کا امکان، قیاس آرائی زوروں پر
مغربی بنگال کی سیاست میں موجودگی درج کرانے اور مسلم ووٹروں کو متوجہ کرنے کے لئے اسد الدین اویسی نے کولکاتہ میں مسلمانوں کے گڑھ سمجھے جانے والے مٹیابرج علاقے سے اپنی سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بنگال کی سیاست میں اسد الدین اویسی بھی اپنا جادو دکھائیں گے۔ آئندہ ہفتہ اسد الدین اویسی کولکاتہ میں پہلا عوامی جلسہ منعقد کرنے جارہے ہیں ۔ اہم بات یہ ہے کہ اسد الدین اویسی فرفرہ شریف کے بعد اس بار مٹیا برج میں پہلا عوامی جلسہ منعقد کریں گے ۔
بنگال اسمبلی الیکشن میں شامل ہونے کے اعلان کے ساتھ اسد الدین اویسی نے فرفرہ شریف کے پیرزادہ عباس صدیقی سے ملاقات کی تھی اور عباس صدیقی کے ساتھ الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا ۔ اسد الدین اویسی وعباس صدیقی کی ملاقات کے بعد ریاست کے مسلم ووٹ بینک کے بکھراؤ کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ برسراقتدار جماعت ترنمول کانگریس نے بڑی تعداد میں اے ائی ایم ائی ایم کے لیڈران کو پارٹی میں شامل کرکے ریاست میں ایم آئی ایم کا اثر نہ ہونے اور مسلم ووٹ بینک پر اپنا اثر برقرار رکھنے کا دعوی کیا تھا ۔ تاہم ریاست کی سیاست میں موجودگی درج کرانے اور مسلم ووٹروں کو متوجہ کرنے کے لئے اسد الدین اویسی نے کولکاتہ میں مسلمانوں کے گڑھ سمجھے جانے والے مٹیابرج علاقے سے اپنی سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع سے ملی خبروں کے مطابق اسد الدین اویسی کولکاتہ کے مٹيابرج میں اے ائی ایم ائی ایم کی جانب سے منعقد ہونے والے عوامی جلسے میں شرکت کریں گے ۔ یعنی یہاں سے اسد الدین اویسی مسلمانوں کو متحد کرنے اور ان پر بھروسہ ظاہر کرنے کی اپیل کریں گے ۔
منعقد ہونے والے پروگرام کو گرچہ خفیہ رکھا گیا ہے ، لیکن جیسے جیسے جلسے کی تیاریاں شروع ہوں گی ، لوگوں کا جوش و خروش بھی سامنے آئے گا ۔ لیکن اس جلسے میں اسد الدین اویسی کو کن کن سیاسی جماعتوں کا ساتھ ملے گا ، یہ دیکھنا اہم ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔