ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

مغربی بنگال : بی جے پی کو فائدہ پہنچانے کا الزام اسد الدین اویسی پر پڑ سکتا ہے بھاری ، جانئے کیسے

پیرزادہ عباس صدیقی کو ممتا مخالف مانا جاتا ہے ۔ عباس صدیقی نے ممتا حکومت پر لوگوں کو دھوکہ دینے کا الزام لگاتے ہوئے بنگال اسمبلی الیکشن میں آل انڈیا سیکولر فرنٹ کے نام سے نئی سیاسی جماعت بناکر ریاست کے چند ہی سیٹوں پر الیکشن لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے اس بار اسمبلی الیکشن میں کنگ میکر بننے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

  • Share this:
مغربی بنگال : بی جے پی کو فائدہ پہنچانے کا الزام اسد الدین اویسی پر پڑ سکتا ہے بھاری ، جانئے کیسے
مغربی بنگال : بی جے پی کو فائدہ پہنچانے کا الزام اسد الدین اویسی پر پڑ سکتا ہے بھاری ، جانئے کیسے

ملک کی سیاست میں لوگوں کو متوجہ کرنے کی کوششوں میں مصروف اے آئی ایم آئی ایم کو شاید بنگال کی سیاست میں بہت زیادہ موقع نہیں مل سکتا ہے ۔ فرفرہ شریف کے پیرزادہ عباس صدیقی کے بھروسے بنگال کی سیاست میں قدم رکھنے والے اسد الدین اویسی کا اب عباس صدیقی ہی ساتھ چھوڑنے کا فیصلہ کررہے ہیں ۔


بنگال میں فرفرہ شریف کو اہم مقام حاصل ہے ۔ ہر فرقے کے لوگوں کا فرفرہ شریف سے خاص لگاؤ ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ بیشتر لیڈران فرفرہ شریف سے دعاؤں کے ساتھ آگے بڑھتے ہیں ۔ تاہم اب فرفرہ شریف کے پیرزادہ عباس صدیقی نے پہلی بار سیاسی جماعت تشکیل دے کر سیاست کے میدان میں آگے آنے کا فیصلہ کیا ہے۔


پیرزادہ عباس صدیقی کو ممتا مخالف مانا جاتا ہے ۔ عباس صدیقی نے ممتا حکومت پر لوگوں کو دھوکہ دینے کا الزام لگاتے ہوئے بنگال اسمبلی الیکشن میں آل انڈیا سیکولر فرنٹ کے نام سے نئی سیاسی جماعت بناکر ریاست کے چند ہی سیٹوں پر الیکشن لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے اس بار اسمبلی الیکشن میں کنگ میکر بننے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ عباس صدیقی نے اسد الدین اویسی کے ساتھ ملاقات کے بعد نئی سیاسی جماعت تشکیل دی ہے ، جسے کانگریس و لیفٹ اتحاد میں شامل کئے جانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے ۔


بہار الیکشن کے نتائج کے بعد اے آئی ایم آئی ایم پر بی جے پی کو فائدہ پہنچانے کے لگے الزام نے پہلی بار الیکشن میں حصہ لے رہے عباس صدیقی کے لئے اویسی کا ساتھ ایک بڑا چیلنج بن رہا ہے ۔ عباس صدیقی کو بھی بی جے پی کو فائدہ پہنچانے کے الزام کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ عباس نے اویسی کا ساتھ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایسے میں سوال یہ ہے کہ ریاست کی سیاست میں تام جھام کے ساتھ شرکت کرنے والے اسد الدین اویسی کیا الیکشن سے دوری بنائیں گے یا کسی اور سہارے کی تلاش کریں گے یہ دیکھنا اہم ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Feb 06, 2021 11:57 PM IST