ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

مغربی بنگال : کیا ایک اور سیٹ سے الیکشن لڑیں گی وزیر اعلی ممتا بنرجی؟ جانئے ٹی ایم سی نے کیا کہا

West Bengal Assembly Elections: مغربی بنگال میں انتخابی ریلی کو خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ایسی بحث ہے کہ ممتا بنرجی نندی گرام کے علاوہ ایک اور سیٹ سے الیکشن لڑیں گی ۔ وزیر اعظم مودی کے اس بیان پر اب ترنمول کانگریس نے جواب دیا ہے ۔

  • Share this:
مغربی بنگال : کیا ایک اور سیٹ سے الیکشن لڑیں گی وزیر اعلی ممتا بنرجی؟ جانئے ٹی ایم سی نے کیا کہا
مغربی بنگال : کیا ایک اور سیٹ سے الیکشن لڑیں گی وزیر اعلی ممتا بنرجی؟ جانئے ٹی ایم سی نے کیا کہا

کولکاتہ : مغربی بنگال اسمبلی الیکشن میں نندی گرام سیٹ سے الیکشن لڑ رہی ریاست کی وزیر اعلی اور ٹی ایم سی سربراہ ممتا بنرجی کیا آنے والے مرحلوں میں کسی اور سیٹ سے بھی پرچہ نامزدگی داخل کرنے جارہی ہیں ؟ وزیر اعظم مودی کی جانب سے یہ سوال پوچھے جانے کے بعد سیاسی گلیاروں میں ہلچل تیز ہوگئی ہے ۔


ان سوالات کے درمیان ترنمول کانگریس نے ان خبروں کی تردید کی ہے ۔ ترنمول کانگریس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ممتا بنرجی نندی گرام سے جیت رہی ہیں اور کسی دیگر سیٹ سے لڑنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے ۔ دراصل مغربی بنگال کے جئے نگر میں جمعرات کو ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا تھا کہ دیدی کیا آپ ایک اور سیٹ سے کاغذات نامزدگی داخل کرنے جارہی ہیں ؟ پہلے آپ نندی گرام گئیں اور لوگوں نے آپ کو جواب دیدیا ۔ آپ جہاں بھی جائیں گی ، بنگال کے لوگ آپ کو صحیح جواب دینے کیلئے تیار ہیں ۔


بتادیں کہ جمعہ کو ریاست کی جن 30 سیٹوں پر ووٹنگ ہورہی ہے ۔ ان میں نندی گرام اسمبلی سیٹ بھی شامل ہے ۔ نندی گرام میں ممتا بنرجی کا مقابلہ انہیں کے سابق ساتھی شوبھیندو ادھیکاری سے ہے ۔ الیکشن سے پہلے شوبھیندو ادھیکاری ترنمول کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہوگئے تھے ۔


ممتا نے کیا جیت کا دعوی

اس سے پہلے ممتا بنرجی نندی گرام سیٹ پر جیت کا دعوی کرچکی ہیں ۔ جمعرات کو انہوں نے کہا کہ نندی گرام میں 90 فیصد ووٹ ٹی ایم سی کو مل رہے ہیں ۔ انہوں نے بی جے پی پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ نندی گرام کو لے کر فکرمند نہیں ہوں بلکہ جمہوریت کو لے کر فکرمند ہوں ۔ ماں ، ماٹی اور مانش کے آشیرواد سے نندی گرام جیت رہی ہوں ۔

وزیر اعظم مودی کی مغربی بنگال ریلی پر سوال اٹھاتے ہوئے وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کہا کہ الیکشن کمیشن بی جے پی کے امیدوار کی مدد کررہا ہے ۔ ووٹنگ کے دن وزیر اعظم مودی کیوں ریلی کرتے ہیں ۔ اس طرح کا خراب الیکشن ہم نے کبھی نہیں دیکھا ۔

دوسرے مرحلہ کی ووٹنگ میں ٹی ایم سی کارکنان کی شکایت پر وزیر اعلی ممتا بنرجی خود ایک پولنگ بوتھ پر پہنچی تھیں ۔ ٹی ایم سی کے کارکنان کا کہنا ہے کہ انہیں ووٹنگ کرنے سے روکا جارہا ہے ۔ اس کو لے کر ممتا بنرجی نے پولنگ افسروں سے بات کی ۔ اس کے بعد انہوں نے براہ راست گورنر جگدیپ دھنکھڑ سے بھی فون پر شکایت کی اور کہا کہ آپ اس معاملہ کو دیکھئے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 01, 2021 06:46 PM IST