مغربی بنگال : نندی گرام میں شیخ فاروق احمد کے گھر میں رہیں گی ممتا بنرجی ، جانئے کیوں کیا گیا یہ گھر منتخب
مغربی بنگال : نندی گرام میں شیخ فاروق احمد کے گھر میں رہیں گی ممتا بنرجی ، جانئے کیوں کیا گیا یہ گھر منتخب
شیخ فاروق کے مطابق وزیر اعلیٰ کے ساتھ ان کا رابطہ نہیں ہوگا اور وہ ایک ہی گھر میں رہیں گے ، لیکن ان کا داخلی دروازہ الگ ہوگا ۔ ساتھ ہی ان کا کچن بھی الگ ہوگا ۔ وزیر اعلی ممتا بنرجی کی کھانے پینے کا سارا نظام ان کی سیکورٹی کے افراد کریں گے ۔
بنگال اسمبلی الیکشن کیلئے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ریاست کے نندی گرام اسمبلی سیٹ سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے ۔ اپنی امیدواری کے اعلان کے ساتھ وزیر اعلیٰ نے اپنی سیاسی سرگرمیاں تیز کردی ہیں ۔ ممتا بنرجی نے اپنے اسمبلی حلقہ کے الیکشن ہونے تک نندی گرام میں ہی قیام کا فیصلہ کیا ہے ۔ وزیر اعلی کی رہائش کے لئے کئی ہوٹلوں اور سرکاری گیسٹ ہاوس کی پیشکش کی گئی تھی ، لیکن وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے گاوں میں ہی لوگوں کے قریب رہنے کا فیصلہ کیا ہے اور رہائش کے لیے نندی گرام کے ایک فاروق احمد کے گھر کو منتخب کیا ہے ۔ احمد کے گھر پر وزیر اعلی ممتا بنرجی قیام کریں گے ، جس کے بعد شیخ فاروق احمد کے گھر کو چھاؤنی میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔
گھر کی مرمت کی جارہی ہے، گھر کے چپے چپے پر سخت نظر رکھی جارہی ہے، گھر میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جا رہے ہیں اور فرنیچر نئے بنائے جارہے ہیں ۔ آخرکار یہاں کوئی عام آدمی نہیں بلکہ ریاست کی وزیر اعلی ممتا بنرجی کا قیام ہوگا ۔ گھر کو دیکھنے کے لئے دور دور سے لوگ آرہے ہیں ۔ لوگوں میں بھی کافی خوشی دیکھی جارہی ہے ۔ نندی گرام کا بڑتلہ گاوں ، جہاں شیخ فیروز کا گھر ہے ، لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے ۔ شیخ فیروز جو سابق فوجی اہلکار ہیں ، اپنے دو بچوں اور اہلیہ کے ساتھ اس مکان میں رہتے ہیں ۔ وزیر اعلی کے قیام کے دوران ان کی رہائش بھی الگ کردی جائے گی اور ان کے داخلی دروازے بھی الگ کردئے گئے ہیں ۔ شیخ فاروق کے مطابق وزیر اعلیٰ کے ساتھ ان کا رابطہ نہیں ہوگا اور وہ ایک ہی گھر میں رہیں گے ، لیکن ان کا داخلی دروازہ الگ ہوگا ۔ ساتھ ہی ان کا کچن بھی الگ ہوگا ۔ وزیر اعلی ممتا بنرجی کی کھانے پینے کا سارا نظام ان کی سیکورٹی کرے گی جبکہ شیخ فاروق کی اہلیہ شبینہ کو امید ہے کہ وزیراعلیٰ ان کے مکان میں قیام کریں گی تو انہیں ملاقاتِ کا موقع ضرور ملے گا اور وہ اس بات چیت کے موقع کے انتظار میں ہیں ۔
انہوں نے بہت سارے منصوبے بنائے ہیں کہ جب وزیراعلی سے ملاقات ہوگی تو وہ بہت ساری باتیں کریں گی ، لیکن وزیراعلی سے ان کی ملاقات ہوگی یا نہیں ابھی تک انہیں معلوم نہیں ہے ، لیکن وہ خوش ہیں کہ انہیں وزیر اعلی کی مہمان نوازی کا موقع ملے گا ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔