مغربی بنگال : ممتا بنرجی کی صحت پر میڈیکل بورڈ نے کیا اطمینان کا اظہار ، پاوں کے درد کو بتایا اہم
وزیر اعلی ممتا بنرجی کی صحت کے تعلق سے میڈیکل بورڈ نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ان کے پیر کے درد کو اہم بتایا ہے ۔ میڈیکل بورڈ نے وزیر اعلی کے سٹی اسکین اور بلڈ ٹسٹ رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد وزیر اعلیٰ کو اسپتال سے ڈسچارج کرنے کے تعلق سے کچھ بھی کہنے سے انکار کریا ۔
وزیر اعلی ممتا بنرجی کی صحت کے تعلق سے میڈیکل بورڈ نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ان کے پیر کے درد کو اہم بتایا ہے ۔ میڈیکل بورڈ نے وزیر اعلی کے سٹی اسکین اور بلڈ ٹسٹ رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد وزیر اعلیٰ کو اسپتال سے ڈسچارج کرنے کے تعلق سے کچھ بھی کہنے سے انکار کریا ۔
سیاست میں اتار چڑھاؤ کوئی نئی بات نہیں ہے ، لیکن کامیاب وہی ہوتا جو اپنے ہمت و حوصلے کو اس اتار چڑھاؤ کے نذر نہ ہونے دے ۔ بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے آج کچھ ایسے ہی ہمت و حوصلے کی مثال پیشِ کی ۔ بنگال میں اسمبلی الیکشن کے لئے تاریخوں کا اعلان ہوچکا ہے ۔ سیاسی جماعتوں کا سیاسی دنگل بھی شروع ہو چکا ہے ۔ اسی دوران انتخابی پروگرام کے دوران وزیر اعلی ممتا بنرجی زخمی بھی ہوئیں ۔ وزیر اعلی نے ان پر حملہ کئے جانے کا الزام لگایا ہے ۔ کولکاتہ کے سرکاری ایس ایس کے ایم اسپتال میں وہ زیر علاج ہیں ۔ ان کے پیر میں سخت چوٹیں آئی ہیں ۔ جبکہ انہیں پیشانی و سینے میں بھی درد ہے ۔
ڈاکٹروں کی سخت نگرانی میں جہاں وزیر اعلی کا علاج چل رہا ہے ، وہیں انہوں نے اسپتال کے بیڈ سے ہی پیغام جاری کرتے ہوئے لوگوں سے مشتعل نہ ہونے کی اپیل کرتے ہوئے جلد ہی میدان میں لوٹنے کی امید جتائی ۔ انہوں نے کہا کہ وہ دو تین دنوں میں میدان میں لوٹیں گی ۔ ہوسکتا ہے کہ انہیں وہیل چیئر کا سہارا لینا پڑے ، لیکن وہ اپنا کوئی بھی سیاسی پروگرام رد کرنا نہیں چاہتی ہیں ۔ وہیں وزیر اعلی ممتا بنرجی کی صحت کے تعلق سے میڈیکل بورڈ نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ان کے پیر کے درد کو اہم بتایا ہے ۔ میڈیکل بورڈ نے وزیر اعلی کے سٹی اسکین اور بلڈ ٹسٹ رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد وزیر اعلیٰ کو اسپتال سے ڈسچارج کرنے کے تعلق سے کچھ بھی کہنے سے انکار کریا ۔
تاہم وزیر اعلی نے اپنے ساتھ پیش آئے حادثے کو تشویشناک بتاتے ہوئے کہا کہ انہیں درد و تکلیف ضرور ہے ، لیکن ان کا حوصلہ نہیں ٹوٹا ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔