کولکتہ۔ مغربی بنگال میں آج تیسرے مرحلے کے انتخابات میں 4 اضلاع کی 62 اسمبلی سیٹوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے۔ مغربی بنگال میں آج مرشدآباد، نادیہ، بردوان اور نارتھ کولکتہ میں ووٹنگ ہو رہی ہے۔ ان چار اضلاع میں کل ایک کروڑ 37 لاکھ ووٹر آج 418 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے جس میں سے 34 خواتین امیدوار ہیں۔ پولنگ کے لئے الیکشن کمیشن نے 16 ہزار 461 پولنگ بوتھ کا اہتمام کیا ہے۔
آج کے انتخابات میں ممتا بنرجی کی کابینہ کے وزیر ششی پانجا اور سادھن پانڈے کی قسمت بھی طے ہو گی۔ اس کے علاوہ بی جے پی کے قومی سکریٹری راہل سنہا اور کانگریس کے 5 بار سے امیدوار سہراب بھی اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔ خاص طور پر شمالی کولکتہ پر سب کی نگاہیں ہیں جہاں پر 7 نشستوں پر کل 58 امیدوار میدان میں ہیں۔ جہاں پر آج ووٹنگ ہو رہی ہے اس میں مہانگر کے پرانے علاقے شامل ہیں۔
ان علاقوں میں لوگوں کے پاس مناسب طریقے سے رہنے کی جگہ اور سہولیات بھی نہیں ہیں۔ کولکتہ کی ان سیٹوں پر ترنمول کانگریس کے امیدواروں کو کافی مشقت کرنی پڑ رہی ہے۔ یہاں ترنمول کانگریس کو لیفٹ کانگریس کے اتحاد سے سخت چیلنج مل رہا ہے۔ ترنمول کانگریس دباؤ میں دکھائی دے رہی ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔