'جان دیدوں گی، لیکن ملک کی تقسیم نہیں ہونے دوں گی'، عید کی نماز کے پروگرام میں ممتا بنرجی کا خطاب
'جان دیدوں گی، لیکن ملک کی تقسیم نہیں ہونے دوں گی'، عید کی نماز کے پروگرام میں ممتا بنرجی کا خطاب ۔ فائل فوٹو ۔
Mamata Banerjee in Eid Program: مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی نے ہفتہ کو دعوی کیا کہ کچھ لوگ نفرت کی سیاست کرکے ملک کو تقسیم کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ مغربی بنگال کی وزیراعلی نے کہا کہ وہ اپنی جان دینے کیلئے تیار ہیں، لیکن ملک کی تقسیم نہیں ہونے دیں گی ۔
کولکاتہ : مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی نے ہفتہ کو دعوی کیا کہ کچھ لوگ نفرت کی سیاست کرکے ملک کو تقسیم کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ مغربی بنگال کی وزیراعلی نے کہا کہ وہ اپنی جان دینے کیلئے تیار ہیں، لیکن ملک کی تقسیم نہیں ہونے دیں گی ۔ وزیراعلی ممتا بنرجی نے شہر کے ریڈ روڈ پر عید کی نماز کے ایک پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے لوگوں سے متحد ہونے کی اپیل کی ۔ ساتھ ہی اس بات کو یقینی بنانے کیلئے کہا کہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کو ہرایا جائے ۔
انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ ملک کو تقسیم کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور نفرت کی سیاست کررہے ہیں ۔ میں اپنی جان دینے کیلئے تیار ہوں، لیکن ملک کی تقسیم نہیں ہونے دوں گی ۔ بھگوا خیمہ پر ملک کے آئین کو بدلنے کی کوشش کرنے کا الزام لگاتے ہوئے بنرجی نے کہا کہ وہ مغربی بنگال میں این آر سی لاگو نہیں ہوںے دیں گی ۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ یہ ٹی ایم سی کا موقف رہا ہے کہ شہریوں کے نیشنل رجسٹر اور شہری ترمیمی ایکٹ ، جو پڑوسی ممالک سے آئے اقلیتوں کو شہریت کا اختیار دیتا ہے، کی ضرورت تھی اور موجودہ شہریت ریکارڈ اور ایکٹ کافی تھے ۔ انہوں نے اپنے سیاسی مخالفین پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ میں پیسہ ، طاقت اور (مرکزی) ایجنسیوں سے لڑنے کیلئے تیار ہوں، لیکن میں اپنا سر نہیں جھکاوں گی ۔
انہوں نے کہا کہ ایک سال کے اندر یہ طے کرنے کیلئے انتخابات ہوں گے کہ ہمارے ملک میں اقتدار میں کون آئے گا ۔ آئیے ہم وعدہ کریں کہ ہم تقسیم کرنے والی طاقتوں کے خلاف متحد ہوں گے اور لڑیں گے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں یہ یقینی بنانا چاہئے کہ ہم سبھی مل کر اگلے الیکشن میں انہیں ووٹ دیں ۔ اگر ہم جمہوریت کا تحفظ کرنے میں ناکام رہے تو سب کچھ ختم ہوجائے گا ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔