ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

انتہائی شرمناک ! خاتون کی ہوئی اجتماعی آبروریزی ، کسی طرح پہنچی گاوں تو لگا 60 ہزار کا جرمانہ

کنگارو کورٹ نے خاتون پر جرمانہ لگانے کی وجہ یہ بتائی کہ وہ ایک غیر آدیواسی کے ساتھ گھوم رہی تھی ۔

  • Share this:
انتہائی شرمناک ! خاتون کی ہوئی اجتماعی آبروریزی ، کسی طرح پہنچی گاوں تو لگا 60 ہزار کا جرمانہ
انتہائی شرمناک ! خاتون کی ہوئی اجتماعی آبروریزی ، کسی طرح پہنچی گاوں تو لگا 60 ہزار کا جرمانہ

مغربی بنگال کے بیربھوم ضلع میں ایک ایسا معاملہ سامنے آیا ہے ، جس کو دیکھنے اور سننے کے بعد سر شرم سے جھک جاتا ہے ۔ بیربھوم میں کچھ دبنگوں نے پہلے تو ایک خاتون کی اجتماعی آبروریزی کی اور پھر جب واقعہ کے بعد کسی طرح اپنے گاوں پہنچی تو کنگارو عدالت نے خاتون اور اس کے عاشق پر ہی 60 ہزار روپے کا جرمانہ لگا دیا ۔ حالانکہ معاملہ کی جانکاری ملنے کے بعد پولیس نے اجتماعی آبروریزی کے سبھی پانچوں ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے ۔


اطلاعات کے مطابق 18 اگست کو ایک آدیواسی بیوہ خاتون اپنے عاشق کے ساتھ بائیک سے اپنے گھر محمد بازار لوٹ رہی تھی ۔ اسی دوران گاوں کے باہر کچھ دبنگوں نے ان کی بائیک روک لی ۔ پولیس کو دی گئی شکایت میں بتایا گیا ہے کہ خاتون اور اس کے ساتھی کو ایک کمرے میں قید کرکے رکھا گیا تھا اور اگلے دن پاس کے جنگل میں لے جا کر خاتون کی پانچ لوگوں نے مبینہ طور پر اجتماعی آبروریزی کی ۔


سبھی پانچ ملزمین کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔
سبھی پانچ ملزمین کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔


بیربھوم ضلع کے ایڈیشنل سپرنٹینڈنٹ آف پولیس نے کہا کہ سبھی پانچ ملزمین کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ خاتون نے بتایا کہ کسی طرح جب وہ اپنے گاوں پہنچی تو اسے گاوں میں لگائی گئی کنگارو عدالت میں پیش کیا گیا اور اس پر ۶۰ ہزار روپے کا جرمانہ لگایا گیا ۔ افسران نے کہا کہ مبینہ کنگارو عدالت کی جانچ شروع کردی گئی ہے ۔

اطلاعات کے مطابق کنگارو کورٹ نے خاتون پر جرمانہ لگانے کی وجہ یہ بتائی کہ وہ ایک غیر آدیواسی کے ساتھ گھوم رہی تھی ۔ حالانکہ اس کی ابھی تک کوئی آفیشیل تصدیق نہیں ہوئی کہ خاتون کی اجتماعی آبروریزی بھی اسی وجہ سے کی گئی ۔ پولیس نے معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Aug 25, 2020 09:28 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading