اپنا ضلع منتخب کریں۔

    مغربی بنگال : امفان طوفان کی تباہی کے بعد شروع ہوئے راحت رسانی و ترقیاتی کاموں میں بدعنوانی کا الزام ، حکمراں جماعت کے لیڈران پر اٹھی انگلی

    مغربی بنگال : امفان طوفان کی تباہی کے بعد شروع ہوئے راحت رسانی و ترقیاتی کاموں میں بدعنوانی کا الزام ، حکمراں جماعت کے لیڈران پر اٹھی انگلی

    مغربی بنگال : امفان طوفان کی تباہی کے بعد شروع ہوئے راحت رسانی و ترقیاتی کاموں میں بدعنوانی کا الزام ، حکمراں جماعت کے لیڈران پر اٹھی انگلی

    ریاستی وزیر جاوید احمد خان نے امفان فنڈ میں بدعنوانی کے الزامات کو افسوسناک بتاتے ہوئے اپوزیشن جماعتوں پر بنگال کو بدنام کرنے کا الزم لگایا ۔

    • Share this:
    کورونا وائرس کے قہر اور امفان طوفان کی تباہی نے مغربی بنگال کو سب سے زیاہ متاثر کیا ہے ۔  امفان کی تباہی ایسی تھی کہ وزیر اعلی ممتا بنرجی نے امفان طوفان کی تباہی کو بنگال کا سروناش بتایا تھا اور راحت کے کاموں کیلئے مرکزی حکومت  سے مدد کی اپیل کی تھی ۔ مرکزی حکومت نے ایک ہزار کروڑ روپے کا اعلان کیا تھا تو دیگر سماجی تنظیموں نے بھی مدد کا اعلان کیا ۔ ادھر حکومت بھی راحت کے کاموں میں مصروف ہے ، لیکن راحت کے کام شروع کئے جانے کے ساتھ ہی امفان فنڈ میں بدعنوانی کا معاملہ بھی سامنے آرہا ہے ۔

    بی جے پی سمیت کئی دیگر جماعتوں نے حکمراں جماعت کے لیڈران پر امفان فنڈ کی رقم میں خرد برد کا الزام لگایا ہے ۔ کئی پنچایت ممبران کو اس معاملہ میں ملوث بھی بتایا گیا ہے ۔ ایک طرف جہاں امفان طوفان سے متاثر لوگ پریشان ہیں اور کھلے آسمان کے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ، وہیں دوسری جانب ان پریشان حال لوگوں کی مدد کے نام پر کی جارہی بدعنوانی نے ریاست کے شبیہ کو نقصان پہنچایا ہے ۔

    ادھر ریاستی وزیر جاوید احمد خان نے امفان فنڈ میں بدعنوانی کے الزامات کو افسوسناک بتاتے ہوئے اپوزیشن جماعتوں پر بنگال کو بدنام کرنے کا الزم لگایا ۔ وہیں بدعنوانی میں ملوث لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کی بھی یقین دہانی کرائی ہے ۔

    جاوید احمد خان نے کہا کہ بدعنوانی سے بچانے کے لئے ہم براہ راست متاثرہ لوگوں کے اکاونٹ میں رقم  بھیج رہے ہیں ۔ تاہم اگر اس میں کوئی بدعنوانی میں ملوث پایا جاتا ہے تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔
    First published: